جمعه 15/نوامبر/2024

یو این مندوب

’اسرائیل منظم طریقے سے بین الاقوامی قوانین کی پامالیوں میں ملوث ہے‘

یو این عہدیدار

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے جنگ نہ کہو،یہ نسل کشی ہے:یو این عہدیدار

فلسطین پر اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں تباہی کے مقصد کے ساتھ منظم بھوک کے حوالے سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں ہے، بلکہ اسے "نسل کشی" کہا جانا چاہیے۔

اسرائیل شمالی غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرنا چاہتا ہے:یو این عہدیدار

اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے زور دے کر کہا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی طرز عمل سے آبادی کو بمباری، محاصرے اور قحط کے خطرے سے دوچارکرکے تمام فلسطینیوں کے علاقے کو خالی کرنے پر مجبور کررہا ہے۔

واشنگٹن اور یورپی ممالک پر فلسطین کے حامی مظاہروں کوکچلنے کا الزام

آزادی رائے اور اظہار رائے کے حق کو فروغ دینے اور تحفظ دینے سے وابستہ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے امریکہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی اور بیلجیئم پر فلسطینیوں کے احتجاج کے حق کو دبانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں میڈیا پر سنگین حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

غرب اردن میں فلسطینی کسانوں پر آباد کاروں کے حملے روکے جائیں: یواین

مقبوضہ مغربی کنارے کے رہائشی فلسطینی کسان اپنی زیتون کی رواں سال کی فصل کو جتنے خطرے میں دیکھ رہے ہیں ماضی میں کبھی نہیں تھی۔ اس صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کے ماہرین نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں اور اسرائیلی فوج پر زور دیا ہے کہ وہ زیتون کی تیار فصل کاٹنے میں کسانوں کے لیے رکاوٹیں پیدا نہ کریں اور فصل کو خراب نہ کریں۔

بےگھرلوگوں کی پناہ گاہوں پر اسرائیلی بمباری کی حمایت قابل مذمت ہے

فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی مندوب فرانسسکا البانیز نے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک کی طرف سے غزہ میں فلسطینی شہریوں کی نقل مکانی کے مقامات پر اسرائیل کی بمباری کے دفاع کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی جرائم کا ارتکاب کرنے والی ریاست کی حمایت کے قانونی نتائج سے خبردار کیا ہے۔

اسرائیلی حملوں سے لبنان میں صحت کی 99 سہولیات کو نقصان پہنچا:یو این

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں صحت کے نظام پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

غزہ میں نفسیاتی دہشت گردی اور نسل کشی ہو رہی ہے:یو این عہدیدار

صحت کے حق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے تللینگ موفوکینگ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہونے والے اسرائیلی حملے اور جرائم "نفسیاتی دہشت گردی اور نسل کشی کے منصوبے کا حصہ ہیں"ْ۔

فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں: یو این اہلکار

مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینس لینڈ نے کہا ہے کہ "اسرائیل کی جانب سے 1967ء سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بہ شمول مشرقی بیت المقدس میں یہودی بستیوں کے قیام کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے"۔

غزہ میں فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی جاری ہے: یو این مندوب

صحت کے حق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب تلالینگ موفوکنگ نے کہا ہے کہ انہوں نے سات اکتوبر2023ء کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سےجاری "غزہ میں نسل کشی کی ہولناکی" کسی اور جگہ نہیں دیکھی ہے۔