پنج شنبه 01/می/2025

گرفتاریاں

ایک روز میں 461 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی

اسرائیلی قابض پولیس نے بدھ کی شام ایک بچے اور دوخواتین سمیت چھ مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ سے حراست میں لے لیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیں جاری۔ فلسطینی نوجوان زخمی اور گرفتار

اسرائیلی قابض فوج کی ایک کارروائی کے دوران ایک نوجوان فلسطینی اس وقت زخمی ہو گیا جب پیر کے روز مغربی کنارے کے شہر البیرہ کے داخلی راستے پر چھاپہ مارا ۔ یہ داخلی راستہ شہر کے شمال میں ہے۔

چھاپہ مار کارروائیاں، دسیوں فلسطینی زیرِ عتاب

مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے آج کم از کم 16 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں، 2 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور بیت لحم اور طولکرم میں چھاپہ مار مہم کے دوران 2 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ۔ بیت لحم کے جنوب میں گاؤں ام سلمونہ سے شاهر يوسف طقاطقہ اور طولکرم کے نواحی علاقے ارتاح میں ایک گھر پر کریک ڈاؤن کرکے سعید الساعی کو گرفتار کرلیا۔

ایک اور فلسطینی نوجوان اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں گرفتار

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کے شمال مشرقی ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسرائیلی قابض فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان شمالی علاقے سے دیوار پھلانگ کر عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اسرائیلی فوجی کارروائی ایک اور فلسطینی گرفتار کر لیا

اسرائیلی قابض فوج نے ایک اور فلسطینی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کا یہ تازہ واقعہ غزہ کی پٹی پر ہفتے کی شام کو پیش آیا ہے۔

بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والا فلسطینی گرفتار

اسرائیلی قابض فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ فلسطینی اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ الکرامہ راہداری کے راستے فلسطین سے بیرون ملک جانے کے لیے روانہ ہوا تھا۔

24 فلسطینی ایک فوجی کارروائی میں زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح نابلس کے مشرق میں واقع گاؤں روجیب پر دھاوا بول دیا۔ مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 24 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے تین گولہ بارود سے زخمی ہوئے ہیں۔ تین شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔

مختلف علاقوں میں چھاپہ مار مہم، 24 شہری دھر لیے گئے

اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں چھاپا مارمہم کے دوران آج صبح 24 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے اغوا کی سرگرمیاں شہروں اور دیہات میں جاری رکھیں

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی شہریوں کے اغوا کے لیے جمعرات کے روز بھی اپنی وحشیانہ سر گرمیاں جاری رکھیں۔ اس دوران صرف مغربی کنارے کے بہت سے گھروں میں چھاپے مار کر متعدد فلسطینیوں کا اغوا کر لیا ۔