اسرائیلی قابض فوج نے ایک اور فلسطینی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کا یہ تازہ واقعہ غزہ کی پٹی پر ہفتے کی شام کو پیش آیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمالی بارڈر پر تعینات اسرائیلی فوجیوں اس فلسطینی کو جبالیہ کے مشرقی حصے سے حراست میں لیا ہے۔ تاہم فوری طور پر اس گرفتار کیے گئے فلسطینی کی شناخت کا معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے اسرائیلی قابض فوج نے سینکڑوں فلسطینیوں کو غزہ کے سرحدی علاقوں سے گرفتار کر رکھا ہے۔ مھج دو روز قبل جمعرات کے روز غزہ کی پٹی کے جنوب سے ایک فلسطینی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔