چهارشنبه 26/مارس/2025

گرفتاریاں

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 6 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی شہروں میں جمعہ کے روز علی الصباح اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم چھ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

عباس ملیشیا کے بدمعاشوں کا فلسطینی اسیر کی والدہ پر وحشیانہ تشدد

فلسطینی اتھارٹی کےزیرانتظام نام نہاد پولیس کے اہلکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں سابق فلسطینی اسیر کی والدہ پر ہولناک تشدد کیا جب کہ اس کے والد سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

غرب اردن:اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، کئی فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے شہریوں میں یہودی فوجیوں اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں مئی کے دوران 471 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر نظر رکھنے والے ایک ادارے’المیزان مرکز برائے حقوق اسیران‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں پچھلے ماہ مئی کے دوران اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن اوراس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی کے مہینے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں 471 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے اب تک پانچ ہزار 808 فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے۔

اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں 21 فلسطینی گرفتار کر لیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم اکیس فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

قابض اسرائیلی فورسز کی تلاشی کی مہمات، 15 فلسطینی زیرحراست

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران کم سے کم 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد خفیہ حراستی مراکز منتقل کردیا گیاہے۔

سات ماہ میں 5677 فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں ڈالے گئے: رپورٹ

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے پچھلے سال اکتوبرکے بعد سے 30 اپریل تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتفاضہ القدس کے آغاز کے بعد سے اب تک صہیونی فوج نے 5 ہزار 677 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر زندانوں میں ڈالا۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، بچی سمیت 13 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز علی الصباح اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں ایک کم عمر بچی سمیت کم سے کم 13 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس ریلی پر یلغٖار، 10فلسطینی گرفتار، متعدد زخمی

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیاسی کارکنوں کے خلاف تلاشی کی کارروائیوں اور پُرتشدد ہتھکنڈوں کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل منگل کو عباس ملیشیا نے غرب اردن میں متعدد مقامات پر فلسطینیوں کی احتجاجی ریلیوں پر طاقت کا استعمال کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن،6 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں کم سے کم چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا اور گھروں میں لوٹ ماربھی کی گئی۔