جمعه 02/می/2025

کریک ڈاون

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، سابق فلسطینی وزیر سمیت متعدد گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کی ایک کارروائی کےدوران سابق فلسطینی وزیر برائے امور اسیران وصفی قبہا کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت پانچ فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے جمعہ کو علی الصباح غرب اردن کے شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سرکردہ رہ نما سمیت پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی، حماس رہ نما کا بیٹا گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کی کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مقامی رہ نما کا بیٹا حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

قابض صہیونی فوج کا فلسطینی روزہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور مقبوضہ بیت المقدس میں آج سوموار کو اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کریک ڈاؤن اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن،15 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، رکن پارلیمان سمیت کئی فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے تازہ آپریشن کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کوحراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والے شہریوں میں بیت المقدس سے بے دخل کیے فلسطینی رکن پارلیمنٹ احمد عطون اوراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما فائز ابو وردہ بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینی اسلحہ ساز فیکٹری پکڑنے کا دعویٰ

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران ایک اسلحہ ساز فیکٹری بند کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید 15 فلسطینیوں کے قبلہ اول میں داخلے پر اسرائیلی پابندی

قابض صہیونی فوج کی طرف سے بیت المقدس کے شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں عبادت کی ادائی پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز صہیونی حکام نے مزید 15 فلسطینی شہریوں کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔

فدائی حملہ آور کے والد اور بھائی سمیت کئی فلسطینی زیرحراست

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج جمعہ کو گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران گذشتہ روز فدائی حملہ کرنے والے مالک حامد کے والد اور بھائی سمیت کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی افواج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 24 فلسطینی گرفتار

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے تازہ کریک ڈاؤن کے دوران 24 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔