
عید کے ایام میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 41 فلسطینی گرفتار
ہفتہ-17-ستمبر-2016
فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیاہے کہ فلسطینی شہروں میں عید الاضحٰی کے ایام میں بھی صہیونی فوج کی طرف سے وحشیانہ کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں کم سے کم 41 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاریاں مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی سے عمل میں لائی گئیں۔