جمعه 15/نوامبر/2024

ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے لبنان میں قید اسرائیلی جاسوس رہا کرلیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں قید ایک امریکی عامر الفاخوری کو گذشتہ جمعرات کو رہا کر لیا۔

ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے ڈیل آف سنچری کو امن کی تباہی کا منصوبہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے نام پر مشرق وسطیٰ کے امن کو تاراج کرنا چاہتے ہیں۔

سنچری ڈیل کے مضمرات پر107 ارکان کانگرس کی ٹرمپ کو وارننگ

امریکی کانگرس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے 107 ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے مشرق وسطیٰ سےمتعلق نام نہاد امن منصوبے پر وارننگ دی ہے۔ ان ارکان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبہ انتہائی متنازع ہے اور اس کے نتیجے میں خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

ٹرمپ کے منصوبے نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا 'صدی کی ڈیل' منصوبہ امریکا کی فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت اور صہیونی ریاست کے گھمنڈ کا واضح ثبوت ہے۔ امریکا اور قابض اسرائیلی دشمن کے اس منصوبے کو پوری فلسطینی قوم نے مسترد کردیا ہے اور ہم اسے نافذ نہیں ہونے دیں گے۔

‘ڈیل آف سنچری’ فلسطینیوں سے دغا بازی ہے: یو این عہدیدار

اقوام متحدہ کے ایک سینیر عہدیدار نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بدنام زمانہ منصوبے'صدی کی ڈیل' کو دغا بازی قرار دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی صریح نفی کے مترادف قرار دیا ہے۔

‘صدی کی ڈیل’ ظلم ہے:آیت اللہ علی السیستانی

عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین اور شیعہ مرجع آیت اللہ علی السیستانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے'سنچری ڈیل' کو ظلم قرار دیا ہے۔

ٹرمپ کا منصوبہ تاریخ کی بہت بڑی خیانت ہے: تیونسی صدر

عرب ملک تیونس کے صدر قیس سعید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کرد امن منصوبے 'سنچری آف دی ڈیل' کو صدی کا تاریک ترین منصوبہ اور تاریخ کی غیرمعمولی خیانت قرار دیا ہے۔

ٹرمپ کے امن منصوبے پر فلسطینیوں اور اسرائیل سے بات کریں گے: روس

روسی وزرت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ امن منصوبے کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لے رہا ہے اور اس حوالے فلسطینیوں اور اسرائیل دونوں کا موقف معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہودی مذہب کے لبادے میں ٹرمپ کی’صدی کی ڈیل’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی 28 جنوری بہ روز منگل وائٹ ہائوس میں کی گئی اس پریس کانفرنس کو یہودی اور مسیحی صہیونی مذہبی سوچ سے الگ نہیں کیا جاسکتا جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا۔

ٹرمپ کے منحوس منصوبے کے خلاف دنیا ہمارا ساتھ دے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عالمی رہ نمائوں اور عالم اسلام کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کے نام نہاد مشرق وسطیٰ منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینی قوم کا ساتھ دیں۔