پنج شنبه 12/دسامبر/2024

فلسطین میں یہودی آباد کاری میں سرگرم صہیونی امریکہ میں سفیر مقرر

ہفتہ 9-نومبر-2024

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آباد کاراور آبادکاری کی سرگرمیوں میں سرگرن’یشیئل لیٹر‘ کو امریکہ میں اسرائیل کا نیا سفیرمقرر کیا ہے۔ لیٹر سفیر مائیک ہرزوگ کی جگہ لے گا جسے نیتن یاہو کا قریبی سمجھاجاتا ہے۔ اس سے قبل اس کے چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے جب نیتن یاہوبرسوں پہلے وزیر خزانہ تھے۔

 

لیٹر ریاستہائےمتحدہ میں پیدا ہو اور تقریباً چار دہائیاں قبل مقبوضہ علاقوں میں آباد ہونے کے لیےفلسطین منتقل ہوگیا تھا۔ لیٹر الخلیل میں اسرائیلی آباد کاری پر توجہ مرکوز کرتےہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی حمایت کے لیے سرگرمیوں میں ایک کردار اداکرتا ہے۔ وہ یہودی  بستی ایلی میں رہتا ہے۔اس کا ایک بیٹا موشے غزہ پراسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ اس کا دوسرا بیٹا شالداگ یونٹ میںریزرو افسر تھا اور تقریباً ایک سال قبل شمالی غزہ میں لڑائی میں مارا گیا تھا۔

 

لیٹر فلسفے میںپی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہے اور وہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کاپرزور حامی ہے۔ قابض اسرائیلی حکومت نے اسے ایک خاص مقصد کے لیے چنا ہے تاکہ وہامریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی توسیع کیوکالت کرسکے۔

 

لیٹر شیلا پالیسیفورم میں لیکچرر اور سینئر محقق ہے جو مختلف مقبوضہ علاقوں میں آباد کاری کی حوصلہافزائی کرتا ہے۔ اس سے قبل وہ وزارت تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور اسرائیلپورٹس کمپنی کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے۔

 

نتن یاہو نےآبادکار سفیر کی تقرری کے فیصلے کے بعد تبصرہ کیا کہ "یحیل لیٹر ایک باصلاحیتسفارت کار، ایک فصیح وبلیغ، امریکی ثقافت اور سیاست کی گہری سمجھ رکھتا ہے۔ مجھے یقینہے کہ یحیل ریاست اسرائیل کی بہترین نمائندگی کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی