جمعه 15/نوامبر/2024

چین

اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے جنگ بندی مذاکرات پٹڑی سے اتار دیے: چین

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ایران میں مجرمانہ قتل سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں ایک بڑی رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

اسماعیل ہنیہ کا قتل اقوام متحدہ کے چارٹر کی توہین ہے: چین

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا ایران میں بہیمانہ قتل اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

فلسطین مشرق وسطیٰ کا جوہری مسئلہ ہے: چین

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے چودہ فلسطینی دھڑوں کی جانب سے جنگ کے بعد غزہ میں ’عبوری قومی مفاہمتی حکومت‘ کے قیام کے معاہدے کو سراہا ہے۔

فلسطینی تنظیموں کے بیجنگ اعلامیے پر دستخط، پاکستان کا خیر مقدم

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف فلسطینی دھڑوں کی جانب سے اپنے اختلافات کو ختم کرنے کے بیجنگ اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ دیرپا امن حاصل کیا جا سکتا ہے۔

چین کی جانب سے فلسطینی مفاہمتی اجلاس کی دعوت موصول ہوگئی ہے:بدران

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کوچین کی جانب سے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے ایک جامع اور وسیع قومی فلسطینی مفاہمتی اجلاس میں شرکت کی دعوت ملی ہے۔ اجلاس میں تحریک فتح اور فلسطین کی دوسری تنظیموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

پاکستان اور چین کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اتوار کو چین اور پاکستان نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ تسلط کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

چینی قیادت سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے پربات کی:حماس رہ نما

اسلامی تحریک مزاحمت [مزاحمت] نےکہا ہے کہ جماعت کے وفد کے دورہ چین کے دوران چینی قیادت کے ساتھ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت روکنے پربات کی۔

چین کا غزہ میں جنگ روکنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ کو "تہذیب کی توہین" قرار دیتے ہوئے "فوری جنگ بندی" کے مطالبات کو دہرایا۔وانگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ "یہ انسانیت کے لیے ایک المیہ اور تہذیب کی توہین ہے، کیونکہ آج 21ویں صدی میں اس انسانی تباہی کو روکا نہیں جا سکتا"۔

خلیج، چینی سربراہ کانفرنس میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور

چینی اور خلیجی قیادت نے خلیج، چینی سربراہ کانفرنس برائے تعاون وترقی کے جمعہ کے روز منعقد ہونے والے اجلاس کے موقع پر اتفاق رائے سے منظور کئے جانے والے مشترکہ اعلامیہ کی منظوری دیتے ہوئے مسئلہ فلسطین دو ریاستی حل کی بنیاد پرطے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

چین کا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے عزم کا اظہار

چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعے کو فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور مسئلہ فلسطین کے جلد، منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔