سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسماعیل ہنیہ کا قتل اقوام متحدہ کے چارٹر کی توہین ہے: چین

جمعرات 8-اگست-2024

چینی وزیر خارجہوانگ یی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیلہنیہ کا ایران میں بہیمانہ قتل اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

 

چینی وزارت خارجہکے ایک بیان کے مطابق یہ بات چینی وزیر نے اپنے  مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے فون پر گفتگو میںکہی۔

 

چینی وزیر نےتہران میں ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل نے خطے کی صورتحال کومزید خطرناک بنا دیا ہے۔

 

خیال رہے کہ امریکی اور مغربی ممالک کی اندھی حمایتاورمدد سے اسرائیل کی نازی ریاست نے7 اکتوبرسے غزہ پر وحشیانہ جارحیت شروع کی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر تباہی اور مہلک قحط کےحالاتپیدا کیے ہیں۔غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 131000 سے زیادہ فلسطینی شہیداور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ 10000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی