جمعه 15/نوامبر/2024

وادی اردن

وادی اردن میں اسرائیلی ہدف کو نشانہ بنایا ہے:’مقاومہ اسلامیہ’ کا اعلان

عراق میں 'مقاومہ اسلامیہ' کا کہنا ہے کہ اس نے اتوار کے روز مقبوضہ فلسطینی اراضی میں وادی اردن میں ایک اسرائیلی ہدف کو "الارفد" ڈرون طیارے کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ 'مقاومہ اسلامیہ' کی اصطلاح عراق میں شیعہ مسلح مزاحمتی تنظیموں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

شمالی وادی اردن میں فائرنگ سے ایک آباد کار ہلاک، دوسرا زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال مشرق میں شمالی وادی اردن میں اتوار کے روز فائرنگ کے ایک آپریشن میں ایک آباد کار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

شمالی وادی اردن میں آباد کاروں کے حملے میں فلسطینی خاتون زخمی

شمالی وادی اردن میں یہودی شرپسند آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں اتوار کی شام ایک فلسطینی خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

یہودی آباد کاروں نے وادی اردن میں فلسطینی اراضی کے گرد باڑ لگا دی

کل جمعرات کو یہودی آباد کاروں نے شمالی وادی اردن میں زمین کے علاقوں کو ضبط کرنے کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے اس میں باڑ لگا دی۔

حماس کی وادی اردن آپریشن پر فلسطینیوں کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے وادی اردن کے شمال میں ایک مزاحمتی کارروائی پر مبارک باد ہے۔ اس دلیرانہ کارروائی میں دو یہودی آباد کار ہلاک ہوئیں۔ تنظیم نے اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کے خلاف بار بار حملوں کے مضمرات سے خبردار بھی کیا ہے۔

وادی اردن میں یہودی آباد کاروں کے قبضے جاری

یہودی آباد کاروں نے وادی اردن کے شمال میں باڑ لگانا شروع کر دی ہے۔ باڑ لگانے کی اس کارروائی کو منگل کے روز شروع کیا گیا۔ باڑ لگانے کا یہ عمل فلسطین زمین پر کیا جا رہا ہے۔

الفارسیہ سے اہلِ فلسطین کو بے دخل کرنے کی کوشش

یہودی آباد کاروں کے ایک مشتعل گروہ نے گذشتہ رات گئے شمالی وادی اردن کے علاقے خربۃ الفارسیہ میں رہائشی خیمے، شمسی توانائی یونٹ اور پانی کے ٹینک کو تباہ کر دیا۔

وادی اردن میں ناجائز یہودی آباد کاری توسیعات ۔۔۔ تعمیرات شروع

اسرائیلی قانض فوج نے وادی اردن کے شمالی حصے میں ناجائز یہودی بستیوں کی توسیع کی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے عین السقوت سے متصل نئے تعمیراتی ڈھانچے کھڑے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ یہ علاقہ مغربی کنارے کے شمال مشرق میں واقع ہے۔

اسرائیل نے اریحا اور وادی اردن میں فلسطینیوں کے 36 گھر مسمار کر دیے

اسرائیلی قابض فوج نے اریحا شہر اور وادی اردن میں 36 رواں سال کے دوران اب تک فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دیے۔ مسماری مہم شروع سال سے وقفے وقفے سے جاری رہی۔

وادی اردن میں مزاحمتی کارروائی کو حماس نے بہادرانہ قرار دے دیا

حماس تحریک نے وادی اردن میں اسرائیلی قابض فوج کے خلاف کارروائی کی تحسین کرتے ہوئے اس اقدام کو ایک بہادرانہ اور ہیروانہ شوٹنگ قرار دیا ہے۔ یہ آپریشن وادی اردن میں اتوار کے روز کیا گیا ہے۔