چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ پر دھاوا

قابض فوج کا مسجد اقصیٰ میں خاتون پرتشدد، دو لڑکیاں اور نوجوان گرفتار

ہفتے کی شام کو قابض صہیونی فوج نے ایک فلسطینی خاتون پر حملہ کر کےاسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران دو لڑکیوں اور دو نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ کے دروازوں سے گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا اشتعال انگیزی ہے: برطانیہ

برطانیہ نے اسرائیلی حکومت میں شامل انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو "اشتعال انگیز" قرار دیا ہے۔

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے:عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازش کرہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ صہیونی حکومت موجودہ حالات سے فائدہ اٹھا کر مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی گہری سازش کے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ مسجد کے صحنوں میں آباد کاروں کی دراندازی تیز کرنے کے ساتھ فلسطینی نمازیوں کومسجد میں جانے سے روکا جا رہا ہے

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے کھلی مذہبی جارحیت ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ دو انتہا پسند دہشت گرد وزراء ایتمار بین گویر اور گولڈکنوف کا مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں آبادکاروں کے ریوڑ کے ہمراہ دھاوا قابل مذمت اور مذہبی اشتعال انگیزی ہے۔

بین گویر، واسرلوف کی قیادت میں دو ہزار یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پردھاوا

آج منگل کو نام نہاد صہیونی ریاست کے انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ’ایتمار بین گویر‘ اور نام نہاد وزیر برائے نقب و الجلیل امور یتزحاک واسرلوف سمیت سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ اس موقعے پر قابض فوج اور پولیس کی طرف سے انتہا پسندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سوموار کو یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

او آئی سی کی مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی فلیگ مارچ کی شدید مذمت

اسلامی تعاون (او آئی سی) نے مشرقی بیت المقدس میں دمشق گیٹ پر "فلیگ مارچ" کرنے کی اجازت دینے کی مذمت کرتے ہوئے اس شہر پر اسرائیل کی "مبینہ" خودمختاری کو مسترد کردیا ہے۔

سیکڑوں یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ میں داخل، فلیگ مارچ کی تیاری

آج بدھ کی صبح سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ اس موقعے پر قابض فوج کی طرف سے انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ یہودی آباد کاروں کےدھاوے کےوقت مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے دروازوں پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

اسرائیلی پولیس کا روسی مسلمان کو تشدد کے بعد گرفتار کرلیا

پیر کے روز اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر سوق القطانین میں ایک روسی مسلمان کو گرفتار کرنے سے پہلے وحشیانہ حملہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

دسیوں یہودی شرپسندوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

آج پیر کی صبح انتہا پسند آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی قابض پولیس اور اس کے مسلح خصوصی دستوں کے سخت حفاظتی انتظامات میں نام نہاد عبرانی مذہبی تہوار’عیدالفسح‘ کی تقریبات کے آغاز کے موقع پرآباد کاروں نے قبلہ اول پر دھاوا بولا۔