شنبه 11/ژانویه/2025

او آئی سی کی مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی فلیگ مارچ کی شدید مذمت

جمعرات 6-جون-2024

اسلامی تعاون (او آئی سی) نے مشرقی بیت المقدس میں دمشق گیٹ پر "فلیگ مارچ” کرنے کی اجازتدینے کی مذمت کرتے ہوئے اس شہر پر اسرائیل کی "مبینہ” خودمختاری کو مستردکردیا ہے۔

او آئی کی طرفسے یہ بیان 1967ء میں شہر پر قبضے کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر مشرقی یروشلم میں انتہاپسند آباد کاروں کی جانب سے منعقدہ "فلیگ مارچ” کے بعد سامنے آیا۔

تنظیم نے "مسجداقصیٰ میں اسرائیلی قابض افواج کی صریح دراندازی اور اسرائیلی قابض ریاست کی طرف سے انتہا پسند آباد کار گروپوں کو مقبوضہبیت المقدس کے پرانے شہر کے محلوں میں اشتعال انگیز مارچ کرنے کی اجازت دینے کی شدیدمذمت کی ہے”۔

او آئی سی نے زوردیا کہ "یروشلم ریاست فلسطین کا دارالحکومت ہے اور یہ 1967ء میں مقبوضہ فلسطینیسرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ ہم اس شہر اور اس کے مقدسات پر مبینہ اسرائیلی خودمختاریکو مسلط کرنے کے لیے کسی بھی اقدام یا فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ یہ غیر قانونیاقدامات ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی