جمعه 15/نوامبر/2024

مسئلہ فلسطین

ہم ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں گے:صدر وینز ویلا

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اسے اس کے منصفانہ نصب العین میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

سعودیہ کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عالمی اتحاد کے قیام کا اعلان

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل پر عمل درامد کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پہلا اجلاس ریاض میں منعقد ہو گا۔

پاکستان کا مقبوضہ عرب علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ

پاکستان نے تمام مقبوضہ عرب علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

فلسطینیوں کےخلاف 76 برس سے تاریخی نا انصافی بدستورجاری ہے:چین

چین نے کہا ہے کہ اگرچہ 1948ء میں وقوع پذیر ہونے والی فلسطینی نکبہ کو 76 سال گزر چکے ہیں مگرفلسطینی عوام کے خلاف تاریخی ناانصافی بدستورجاری ہے اور نا انصافی اور ظلم بڑھتا جا رہا ہے۔

پاکستان ہرفورم پر فلسطینی عوام کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا: شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی سفیر کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے آواز اٹھاتا رہے گا،پاکستان نے غزہ کے عوام کے لئے امدادی سامان کی سات قسطیں ارسال کی ہیں جبکہ مزید ایک عید کے بعد بھیجی جائے گی۔

مسئلہ فلسطین آج شروع نہیں ہوا ۔۔ ہمارے حملے قومی غصے کا اظہار ہیں

اسرائیل پر طوفان الاقصی نام سے جاری حملوں کے روح رواں محمد ضیف نے کہا ہے قابض اسرائیل نے فلسطین کے عام شہریوں کا سینکڑوں بار قتل عام کیا ہے ۔آج اسی وجہ سے طوفان الاقصی ہمارے قومی غصے کا اظہار ہے اور ہمارے جنگجو اسی سبب اب پھٹ پڑے ہیں۔

مسجد اقصیٰ کوغیر مسبوق جارحیت کا سامنا ہے: سربراہ عالمی علما کونسل

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے سیکرٹری جنرل الشیخ علی القرہداغی نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک توسیعی جارحیت ہے، جس کی 1967 سے مثال نہیں ملتی۔

الجزائر کا فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ کیا

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تنظیم میں فلسطین کو بطور ریاست مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ دیا جائے۔

عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کرائے:الجزائر

الجزائر نے قابض اسرائیلی افواج کی سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر صہیونی وزیر کےدھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کرائے اور مسلمانوں کے قبلہ اول کے تحفظ کے لیے منظورکی گئی قراردادو پرعمل درآمد کرائے۔

مسئلہ فلسطین پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس ترکیہ میں منعقد

دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے فلسطین میں شرکت کرنے والی شخصیات نے مسئلہ فلسطین کی حمایت میں فعال کردار ادا کرنے کے عہد کی تجدید کی ہے۔