جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمتی کارروائیاں

زمینی لڑائی کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کی 335 گاڑیاں اور ٹینک تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی زمینی جارحیت کے آغاز سے اب تک 335 صیہونی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ گذشتہ 72 گھنٹوں میں 33 (صیہونی) گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردئے گئے۔

غزہ اسرائیلی ٹٰینکوں کا قبرستان، تین دن میں 60 ٹینک اور گاڑیاں تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران قابض فوج کی 60 فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا گیا جن میں 10 ٹرانسپورٹ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

القسام نے سرنگ میں بوبی ٹریپ میں دشمن کو پھنسا کر سرنگ کو اڑا دیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی فورسز نے بیت حانون میں ایک سرنگ کو کھولتے ہوئے بوبی ٹریپ کیا۔ ایک اسرائیلی فورس کو اس جگہ پر راغب کیا اور اسے دھماکہ سے اڑا دیا۔ اس کارروائی میں اسرائیلی فوج کے ایک افسر سمیت متعدد فوجی مارے گئے۔

غزہ:مجاھدین نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا، کئی ٹینک تباہ اور فوجی ہلاک

فلسطینی مزاحمت کار صیہونی قابض افواج کے کئی ٹینکوں کو تباہ کرنے، ایک ڈرون کو مار گرانے اور اسے کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی اور غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں بہادری کے واقعات اور جھڑپوں میں مصروف رہی۔ انہوں نے دشمن کے مزید ٹینکوں کو اڑا دیا اور اسرائیلی بستیوں اور فوجی مراکز میں گائیڈڈ میزائل داغے۔

القسام کے حملے میں 22 فوجی گاڑیاں تباہ، 9 صیہونی فوجی ہلاک

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کل منگل کو اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے 9 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا اور کئی ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔

القسام مجاہدین نے 48 گھنٹوں میں دشمن کے 20 ٹینک اور گاڑیاں تباہ کردیں

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے مجاہدین نے 48 گھنٹوں کے اندر 20 اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا ہے۔

القسام بریگیڈز نے بیت لِید حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل شام غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے مشرق میں بیت لیِد نامی قصبے کے قریب 2 نومبر کو ہونے والے شوٹنگ آپریشن کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے نتیجے میں دوصہیونی فوجی ہلاک ہوئے۔ القسام نے اس کارروائی کی ایک دستاویزی ویڈیو شائع کی، جو کہ قابض فوج کے اس اعلان کے برعکس ہے جس میں ایک فوجی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

غزہ میں اسرائیل کے مزید کئی ٹینک تباہ، اسرائیل پر راکٹ باری

فلسطینی مزاحمت کارں نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں صیہونی قابض فوج کی دراندازی کا مقابلہ کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی فورسز نے مزید ٹینکوں کو پوائنٹ صفر سے حملہ کرکے تباہ کر دیا۔

طوفان الاقصیٰ میں 1200 صہیونی فوجی معذور ہو گئے۔

اسرائیلی چینل 12 نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے "طوفان الاقصیٰ" جنگ کے آغاز سے اب تک اپنے 1200 سے زائد فوجیوں کو معذور قرار دیا ہے۔

طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں 1500 صہیونی ہلاک، 4834 زخمی

صہیونی قابض افواج نے جمعہ کی صبح اعتراف کیا کہ طوفان الاقصیٰ معرکے کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد میں گذشتہ روز کے مقابلے میں 200 سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ قابض فوجیوں اور آباد کاروں کی مزید لاشیں ملی ہیں۔