اسرائیلی چینل 12نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے "طوفان الاقصیٰ” جنگ کے آغاز سے اب تک اپنے1200 سے زائد فوجیوں کو معذور قرار دیا ہے۔
چینل نے کہا کہجنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کی صفوں میں 1210 نئے زخمیوں کا اندراج کیا گیاہے اور فوج نے انہیں معذور قرار دیا ہے۔
اسرائیلی فوج نےاس سے قبل اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر کو آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد سے اس کے 307فوجی ہلاک اور 200 سے زائد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس میں زمینی، سمندری اورفضائی حملے اور غزہ کے اطراف میں متعدد بستیوں میں مزاحمتی جنگجوؤں کی دراندازیشامل ہے۔
اسرائیلی قابضفوج کی جانب سے مسلسل 17ویں روز بھی غزہکی پٹی کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میںپورے محلے تباہ، 4700 سے زائدافراد شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں زیادہ تربچے اور خواتین ہیں، جب کہ 13500 سے زائد زخمی ہوئے۔