جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان میں اسرائیلی جارحیت

لبنان سے تل ابیب پرچار میزائل حملے، متعدد صہیونی زخمی

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ بدھ کی شام لبنان سے تل ابیب کے علاقے کی جانب چار میزائل داغے گئے، جن میں سے کچھ کو روک لیا گیا جب کہ باقی علاقے میں گرے۔ میزائل حملوں کے باعث متعدد یہودی آباد کار اس وقت زخمی ہوئے جب وہ پناہ گاہوں کی طرف بھاگ رہے تھے۔

بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر اندھا دھند صیہونی بمباری

لبنان کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں اللیلیکی میں چار زور اسرائیلی دھماکوں میں ایک رہائشی کمپلیکس کو تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے بیروت اور جنوبی علاقوں پر کم سے کم سترہ حملے کیے۔

حزب اللہ کے بم حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک، تین زخمی

قابض اسرائیلی کی فوج نے لبنانی سرحد پر حزب اللہ کی بمباری کے نتیجے میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی بیروت میں رفیق حریری ہسپتال پر بمباری،متعدد افراد شہید

قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے الضاحیہ پرایک درجن سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔ دوسری جانب قابض فوج نے دارالحکومت میں واقع رفیق حریری ہسپتال پر بمباری کی ہے۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں طبی عملے کے چار کارکن شہید

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان پر قابض اسرائیلی کے فضائی حملے میں طبی عملے کےچار کارکن شہید ہوگئے۔

اسرائیلی دشمن کی لبنان میں جارحیت جاری، مزید کئی شہری شہید

قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 29ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ قابض فوج نے فضائی بمباری اور توپ خانے سےگولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے جب کہ حزب اللہ کی جانب سے شدید مزاحمت کے درمیان زمینی دراندازی کی کوششیں جاری ہیں۔

لبنان پراسرائیلی جارحیت،شہداء کی تعداد دو ہزار 464 ہوگئی:وزارت صحت

لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ان کےملک کے خلاف قابض اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 2464 ہو گئی ہے اور 11530 زخمی ہو چکے ہیں۔

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت 28 دن میں جاری، مزید قتل عام

قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 28ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے جس میں دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ سمیت ملک کے کئی دوسرے مقامات پر فضائی اور زمینی حملے کیے گئے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں جنگیں اسرائیل کے زوال کا باعث بنیں گی: ہرسٹ

برطانوی مصنف ڈیوڈ ہرسٹ نے مڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ کی طرف سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں جاری جنگ میں تعطل سے نکلنے کے لیے نام نہاد اسرائیلی "جرنیلوں کے منصوبے" پر شدید تنقید کی ہے۔

سرائیلی فوج کی لبنان میں جارحیت جاری، حزب اللہ کے میزائل حملے

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان میں مسلسل 26 ویں روز جارحیت جاری ہے جس میں شہری املاک پر طوپ خانے اور جنگی طیاروں سے بمباری کی جا رہی ہے۔