دوشنبه 02/دسامبر/2024

لبنان سے تل ابیب پرچار میزائل حملے، متعدد صہیونی زخمی

جمعرات 24-اکتوبر-2024

اسرائیلی فوج کاکہنا تھا کہ بدھ کی شام لبنان سے تل ابیب کے علاقے کی جانب چار میزائل داغے گئے،جن میں سے کچھ کو روک لیا گیا جب کہ باقی علاقے میں گرے۔ میزائل حملوں کے باعثمتعدد یہودی آباد کار اس وقت زخمی ہوئے جب وہ پناہ گاہوں کی طرف بھاگ رہے تھے۔

 

 

وسطی اسرائیل کے تلابیب الکبریٰ اور ہشارون کے علاقوں میں سائرن بج رہے تھے۔

 

یہ بات اسرائیلیفوج کی طرف سے بدھ کی شام’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ کردہ ایکبیان میں سامنے آئی۔

 

 

اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہےکہ "ان میں سے کچھمیزائلوں کو روک دیا گیا، جبکہ باقی علاقے میں گرے” تاہم ان کی تعداد بیاننہیں کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی