سه شنبه 03/دسامبر/2024

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں طبی عملے کے چار کارکن شہید

منگل 22-اکتوبر-2024

لبنان کی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان پر قابض اسرائیلی کےفضائی حملے میں طبی عملے کےچار کارکن شہید ہوگئے۔

 

وزارت صحت نے سوموارکے روزایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملے نے جنوبی لبنان میں اسلامک ہیلتھ اتھارٹیسے تعلق رکھنے والی تین ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار پیرامیڈیکسشہید اور ایمبولینسوں کو شدید نقصان پہنچا۔

 

وزارت نے لبنانیطبی اور صحت کے اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور انسانیہمدردی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر اسرائیلی فوج کے اصرار کی مذمت کی۔

 

گذشتہ 23 ستمبرسے قابض اسرائیلی فوج نے تقریباً ایک سال قبل حزب اللہ کے ساتھ محاذ آرائی شروعہونے کے بعد سے لبنان پر سب سے زیادہ پرتشدد اور وسیع حملہ شروع کرکھا ہے جس کےنتیجے میں اب تک 2464 سے زائد شہری شہید اور 11530 زخمی ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی