جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی کاز

فلسطین کی حمایت میں تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد’سی آئی اے‘ کی وارننگ

امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے اپنے ملازمین کو سوشل میڈیا پر سیاسی پیغامات پوسٹ کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت میں کسی قسم کی پوسٹ یا تصاویر شائع کرنے سے گریز کریں۔

جمہوریت کے عالمی دن پر حماس کا فلسطین میں انتخابات کا مطالبہ

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقعے پر فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں جامع انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

گوٹیرس کا عوامی مزاحمت کو ’تشدد‘ قرار دینا قابل مذمت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی طرف سے فلسطینی عوام کی مزاحمت کو تشدد قرار دینے کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ موقف انسانی حقوق کے روایتی اصولوں پر لاگو ہونا مناسب نہیں ہے۔ فلسطینی قوم اس وقت جبر اور جارحیت کا سامنا کررہا ہیں۔

فلسطینی قوم آزادی کے حصول کی طرف صحیح راستے پر گامزن ہیں: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ سے صیہونی شکست ایک تاریخی فلسطینی قومی کامیابی تھی ، جسے غزہ میں اس کے بہادرمزاحمت کاروں کے ہاتھوں مزاحمت اور مغربی کنارے میں بہادری کی شہادت کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلسطینیوں کی جبری ھجرت کے منصوبے کا مقابلہ کیا جائے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے مقبوضہ مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے صہیونی قابض ریاست کے منصوبے کا مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف یہودی آباد کاری نہیں ہے بلکہ یہ منصوبہ لوگوں کو مغربی کنارے سے بے گھر کرنے کا ہے۔

ترک تنظیم کے زیراہتمام استنبول میں فلسطین میوزیم کا افتتاح

ترکیہ کی انجمن یکجہتی برائے فلسطین نے جمعرات کو استنبول میں فلسطین میوزیم کا افتتاح کیا، جس کا مقصد فلسطین کی تاریخ اور ثقافت کو فلسطینی برادری، عرب اور اسلامی برادریوں، میزبان ملک اور ترکیہ آنے والوں کو متعارف کرانا ہے۔

پُرتگال میں فلسطینی حق خود ارادیت کی حمایت میں قرارداد منظور

جُمعہ کے روز پرتگالی پارلیمنٹ نے 1948ء میں فلسطینی نکبہ کو تسلیم کرنے اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے قرارداد پر کثرت رائے سے منظور کرلی۔

کویتی کارکنوں کا فلسطینی کاز کواقوام کے ضمیر میں زندہ رکھنے پر زور

کویتی سماجی اور انسانی حقوق کارکنان نے فلسطینی کاز کو عرب اور اسلامی اقوام کے ضمیر میں زندہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ قضیہ فلسطین کی نصرت اور اس کے منصفانہ حل کے لیے اقوام میں بیداری پیدا کی جائے۔

‘فلسطین کاز ‘ کے لیے ایک متحدہ قومی قیادت کی ضرورت ہے۔ خلیل الحیہ

حماس کے نائب صربراہ برائے غزہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ' کہ فلسطین کے قومی پروگرام اور ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے متحدہ قیادت کی ضرورت ہے۔ ایک متحدہ قیادت کے ساتھ ہی ہم اپنے قومی مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے:الجزائری صدر

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے فلسطینی عوام کی ان کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کی حمایت میں اپنے ملک کے مضبوط، اصولی موقف کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کی بین الاقوامی قانون کے تحت فلسطینی قوم کو جو حقوق حاصل ہیں ہم ان حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔