جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن

مغربی کنارے میں حملے،الخلیل میں آباد کاروں کا ایک اشتعال انگیز مارچ

مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں کل پیر کے روز بھی اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں کے حملے جاری رہے، اس دوران الخلیل میں مسلح آباد کاروں کا ایک اشتعال انگیز مارچ کیا۔

اسرائیلی قابض فوج کی چھاپہ مار کارروائی، سبسطیہ میں متعدد شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے شمال مغرب میں واقع قصبے سبسطیا میں اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی کےدوران آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

آباد کاروں کا رام اللہ میں واقع راس التین کمیونٹی اسکول پر دھاوا

کل اتوار کے روز یہودی آباد کاروں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع "راس التین" اسکول پر دھاوا بول دیا، جسے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ آباد کاروں نے اسکول کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ ڈالیں۔

قلقیلیہ میں جھڑپوں کے دوران دو آباد کار زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد الگ الگ علاقوں میں ہفتے کی شام اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں قلقیلیہ میں دو آباد کار زخمی ہوئے، جب کہ قابض فوج نے ​غرب اردن ​اور بیت المقدس میں مختلف علاقوں میں متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

گذشتہ ہفتے 207 مزاحمتی کارروائیوں یک آباد کار ہلاک،5 زخمی

چار اور 10 اگست کے درمیانی عرصے میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی قابض فوج کے خلاف 207 مزاحمتی کارروائیاں ہوئیں۔

قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی

کل جمعے کی سہ پہرغرب اردن کے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں مشتعل فلسطینی نوجوانوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان آبادکاری مخالف سرگرمیوں کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیلی جارحیت میں اضافہ،القدس میں مسماریاں، غرب اردن میں نوٹس

قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں کی املاک اور ان کی جانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کی املاک مسماری کا ظالمانہ عمل بھی تیز کردیا ہے۔

چراگاہوں پرقبضہ فلسطینی اراضی ہتھیانے کا مکروہ صہیونی حربہ

اسرائیل کےایک کثیر الاشاعت عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آبادکاری کے فارم جو کہ مغربی کنارے کی بڑی چراگاہوں پر پھیلے ہوئے ہیں آباد کاروں کی طرف سے سیکٹر"C" کے زمرے میں آنے والے علاقوں پر قبضہ کرنے کا ایک ذریعہ ہیں۔ خیال رہے کہ اوسلو معاہدے کی تقسیم کے تحت سیکٹر ’سی‘ غرب اردن کے کل رقبے کا 61 فیصد ہے۔

اسرائیلی حکام نے الخلیل میں بجلی کا جنریٹر، تعمیراتی سامان ضبط کرلیا

کل سوموار کے روز اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کےجنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے گاؤں جنبا میں بجلی اور تعمیراتی سامان قبضے میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی بربریت،جنین میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا

کل اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں عرب گول چکر کے قریب تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ تینوں فلسطینیوں کو ایک گاڑی میں گولیاں ماری گئیں۔