چهارشنبه 19/مارس/2025

اسرائیلی حکام نے الخلیل میں بجلی کا جنریٹر، تعمیراتی سامان ضبط کرلیا

منگل 8-اگست-2023

 

کل سوموار کے روز اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کےجنوبیشہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے گاؤں جنبا میں بجلی اور تعمیراتی سامان قبضے میںلے لیا۔

 

مسافر یطا میں تحفظ اور استقامت کمیٹی کے کوآرڈینیٹر فواد العامورنے بتایا کہ قابض حکام نے شہری عزیز ربعی کے گاؤں جنبا سے اس کا بجلی کا جنریٹر اور تعمیراتی سامان ضبطکرلیا۔

 

الجبور نے بتایا کہ قابض حکام نے شہری ربعی کو غار میں کام روکنےاور بحالی کا نوٹس دیا تھا۔

 

دوسری طرف وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے کہا کہ اسرائیلیقابض افواج اور آباد کاروں نے جولائی کے مہینے میں فلسطینی شہریوں، ان کی املاک اورمقدسات کے خلاف 897 حملے کیے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی