جمعه 15/نوامبر/2024

زیاد النخالہ

ہنیہ اور النخالہ کا غزہ کے خلاف جارحیت روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت کے وفد نے اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سے ایران کے دارالحکومت تہران میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے غزہ کی پٹی کے خلاف جارحانہ اسرائیلی جنگ اور اس کے مختلف اثرات سے متعلق جاری سیاسی اور میدانی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

قاہرہ مذاکرات میں شرکت سیاسی قیدیوں کی رہائی سے مشروط:اسلامی جہاد

اتوار کے روز اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے مصر کی میزبانی میں ہونے والےفلسطینی دھڑوں کے مذاکرات میں صرف اس صورت میں شرکت کریں گے جب فلسطینی اتھارٹی حراست میں لیے اسلامی جہاد کے کارکنوں کو رہا کرے گی۔

ھنیہ کا اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل سے اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت [تحریک] حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سےغزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت پر ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

’حماس اور اسلامی جہاد کی منزل ایک،مشترکہ کنٹرول روم کا تحفظ ضروری‘

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے ہم اور حماس کے بھائی اسلام، فلسطین اور جہاد کے جھنڈے تلے متحد اور تمام مزاحمتی قوتیں اپنے تمام عنوانات، دھڑوں کے ساتھ ایک ہیں۔

اسرائیلی دشمن دوستی فلسطینیوں سے غداری ہے:اسلامی جہاد

اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے اور دشمن کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے ممالک فلسطینی قوم کے ساتھ غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ اور زیاد النخالہ کی ’معرکہ سیف القدس‘ پر بات چیت

گذشتہ روز اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ملاقات کی۔

اسلامی جہاد کے وفد کا دورہ ماسکو، نائب روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے روس کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں‌ نے روسی نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے ماسکو کے مندوب میخائل بوگدانوف سے ملاقات کی ہے۔

اسلامی جہادکافلسطین میں مشترکہ جامع سیاسی پروگرام تشکیل دینے کا مطالبہ

اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے تمام فلسطینی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مل کر ایک ایسا جامع سیاسی پروگرام تشکیل دیں جس میں تمام فلسطینی قوتوں کو شامل ہونے اور اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع ملے۔

خلیجی ریاستوں کی اسرائیل دوستی عرب اقوام کے اصولوں کو تاراج کررہی ہے

اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں سے انحراف اور عجلت میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان فلسطینی قوم کے لیے کسی بھی فائدے کا باعث نہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام سے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پر اپنی بالادستی اور غاصبانہ قبضے کو مسلط کرنے کا نیا موقع ملے گا۔

روس کی سرکاری دعوت پر اسلامی جہاد کے وفد کی ماسکو آمد

روس کی سرکاری دعوت پرفلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے جماعت کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کی قیادت میں ماسکو پہنچ گیا ہے۔