یکشنبه 26/ژانویه/2025

اسلامی جہاد کا وفد زیاد الناخلہ کی سربراہی میں قاہرہ پہنچ گیا

جمعرات 12-دسمبر-2024

قاہرہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی جہاد تحریک کا ایک وفد جماعت کے سیکرٹری جنرل مجاہد رہ نما زیاد النخالہ کی قیادت میں قاہرہ پہنچ گیا ہے۔ ود میں ان کے نائب ڈاکٹر محمد الہندی بھی شامل ہیں۔

اسلامی جہاد تحریک نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دورہ مصری دعوت کے جواب میں کیا گیا ہے، جس کا مقصد فلسطینی مزاحمتی قوتوں اور صیہونی  ریاست کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تازہ ترین پیشرفت اور غزہ میں فلسطینیوں کو راحت پہنچانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی نسل کشی کو روکنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر جنگ بندی کے اعلان تک پہنچنے کے لیے مصر اور قطر کی تیز ترین کوششوں پر بات ہو رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی