چهارشنبه 30/آوریل/2025

حوثی مزاحمت کار

یمنی فورسز کےبحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں 4 بحری جہازوں پر حملے

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں 4 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جن میں سے ایک امریکی اور باقی تین نے "اسرائیلی بندرگاہوں تک رسائی پر پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے تھے"۔

انصار اللہ کا نئی ڈرون حملہ آور کشتی کا تجربہ

جمعے کے روز مزاحمتی فورس یمنی انصار اللہ نے اعلان کیا کہ اس کے پاس "طوفان 1" کے نام سے ایک نئی بغیر پائلٹ حملہ آور کشتی ہے اور اس نے بحری ہدف پر اس کی آزمائش کے مناظر نشر کیے ہیں۔

ایک ارب ڈالر لگانےکے باوجود امریکہ انصار اللہ کے حملے روکنے میں ناکام

امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے ایک امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں یمنی انصار اللہ گروپ کے حملوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں، حالانکہ واشنگٹن ان کے میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

یمنی فورسز کا بحیرہ احمر اوربحیرہ عرب میں 3 بحری جہازوں پرحملے

یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بحیرہ احمر اور عرب میں تین بحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی آپریشن کیا ہے۔

یمن پرامریکی اور برطانوی طیاروں کی بمباری،انصار اللہ کے جوابی حملے

یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ سے وابستہ یمنی مسلح افواج نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ان کمپنیوں کے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے تھے۔

انصاراللہ کا بحیرہ احمر میں امریکی جنگی بیڑے آئزن ہاور پر حملہ

یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان یحیی سریع نے یمنی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے مجاھدین نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور پر میزائل حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ گذشتہ شب یمن کے علاقوں پر امریکی اور برطانوی افواج کی جارحیت اور سولہ شہریوں کے قتل عام کے جواب میں کیا گیا۔

حماس کی یمنی سرزمین پر امریکی۔ برطانوی جارحیت کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے یمن میں گذشتہ شب امریکی اور برطانوی فضائی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انصار اللہ کے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے دس جہازوں پر حملے

جمعرات کو یمنی مزاحمتی فورسز انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اسرائیلی قابض دشمن سے منسلک بحری جہازوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کا خلاصہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجتہی کے طور پر اسرائیلی ریاست اور اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں کے خلاف حملوں کی تعداد اور معیار میں مزید اضافہ کیا جائےگا۔

یمنی فورسز کا اسرائیلی جہاز اورامریکی ڈسٹرائر پرحملے

یمنی مسلح افواج نے منگل کی صبح بحیرہ احمر اور بحر ہند میں اسرائیلی اور امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یمنی فورسز کے اسرائیلی، امریکی اور برطانوی جہازوں پر حملے

یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ سے وابستہ یمنی مسلح افواج نے گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں اسرائیلی، امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد فوجی کارروائیوں کے نفاذ کیا جس میں ان ملکوں کے متعدد جہازوں کو براہ راست حملوں سے نقصان پہنچایا۔