یمنی مسلح افواجنے منگل کی صبح بحیرہ احمر اور بحر ہند میں اسرائیلی اور امریکی بحری جہازوں کونشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
یمنی فورسز کےترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک پریس بیان میں کہا کہ فورسز نے ایک بحریجہاز کو نشانہ بناتے ہوئے آپریشن کیا جس نے مقبوضہ فلسطین کی طرف بحری جہازوں کےگزرنے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "ہم نے بحیرہ احمر میں دشمن کے جہازوں کے خلاف فوجی کارروائی کی۔ بغیرپائلٹ کی فضائیہ نے بحر ہند میں ایک اسرائیلی جہاز اور دو امریکی تباہ کن جہازوںکو بھی نشانہ بنایا، اور ہم نے کامیابی سے اپنے مقاصد حاصل کر لیے”۔
سریع نے تصدیق کیکہ یمنی فورسز مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہماری کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کےخلاف جارحیت بند نہیں ہو جاتی۔
انصار اللہ گروپ کے زیر انتظام یمنی فورسز قابض اسرائیلی ریاست کی طرف جانےوالے اسرائیلی بحری جہازوں اور دیگر کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔