پنج شنبه 01/می/2025

حزب اللہ

لبنانی مزاحمت کا حیفا نیول بیس پر ڈرون طیاروں سے حملہ

لبنان میں اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ شہرحیفا پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

ہمارا مشن اسرائیلی دشمن کواس کے عزائم میں ناکام بنانا ہے: نعیم قاسم

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ نیتن یاہو لبنان کے خلاف جنگ ختم کرنے سے انکاری ہیں۔ وہ خطے کے نقشے میں تبدیلی لانا چاہتا ہے۔ وہ ایک ایسے منصوبے پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے غزہ، فلسطین اور لبنان سے آگے مشرق وسطیٰ تک جنگ کا دائرہ پھیلانا ہے۔ لیکن ہم دشمن کو اس کے اہداف کے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

حزب اللہ کا فضائی کنٹرول یونٹ اور 4 اسرائیلی بستیوں پر حملوں کا اعلان

لبنانی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے پیر کے روز اعلان کیا ہےکہ اس نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی تنصیبات اور کالونیوں پر 27 میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد حملے شروع کرنے کے اعلان کے اگلے ہی دن شمالی اسرائیل میں ایک فضائی کنٹرول یونٹ اور 4 بستیوں پر تازہ میزائلوں سے بمباری کی ہے۔

حزب اللہ کی شمالی مقبوضہ فلسطین میں قابض فوج کے مراکز پر بمباری

آج اتوار کے روز لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں قابض اسرائیلی افواج کی متعدد بستیوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔

وسطی اسرائیلی قصبے الطیرہ پر میزائل حملے میں 19 صہیونی زخمی

لبنانی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملے کے نتیجے میں مزید کئی اسرائیلی زخمی ہوگئے۔قابض اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے وسط میں واقع قصبے الطیرہ پر نئے میزائل حملے میں 19 افراد زخمی ہو گئے۔

حزب اللہ کے میزائل حملے میں پانچ اسرائیلی ہلاک

لبنان سے فائر کیا گیا ایک میزائل بالائی الجلیل میں واقع مطلہ بستی پر گرنے کے نتیجے میں پانچ اسرائیلی ہلاک ہو گئے، جب کہ قابض فوجی ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے پانچوں میں چار غیر ملکی مزدور اور ایک اسرائیلی تھا۔

لبنان کے محاذ جنگ پر لڑائی کے دوران 10 اسرائیلی فوجی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں اس کے 10 اہلکار اور فوجی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی خطرے سے نمٹنے کے لیے غزہ کی حمایت ضروری ہے: نعیم قاسم

لبنانی اسلامی حزب اللہ کے نو منتخب سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے زور دیا ہے کہ پورے خطے کو درپیش اسرائیلی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے غزہ کی حمایت ضروری ہے۔ فلسطینی عوام کو بیرونی حمایت کا حق حاصل ہے۔

لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی تعداد 2787 ہو گئی

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 8 اکتوبر2023ء سے ملک کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میں شہادتوں کی تعداد 2787 ہوگئی ہے جب کہ 12772 زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ کا نعیم قاسم کو جماعت کا سیکرٹری جنرل منتخب کرنے کا اعلان

لبنانی اسلامی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ نے جماعت کے سرکردہ رہ نما الشیخ نعیم قسم کو حسن نصراللہ شہید کی جگہ جماعت کا سیکرٹری جنرل منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سید حسن نصراللہ 27 ستمبر کو بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے۔