لبنانی اسلامیمزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ نے جماعت کے سرکردہ رہ نما الشیخ نعیم قسم کو حسننصراللہ شہید کی جگہ جماعت کا سیکرٹری جنرل منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سید حسننصراللہ 27 ستمبر کو بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں اسرائیلی بمباری میں شہیدہوگئے تھے۔
حزب اللہ کی قیادتنے منگل کو ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ "اس قافلے میں الشیخ نعیم قاسم کاحزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا ان کے لیے مبارک باد کا پیغام ہے‘‘۔
اکہتر سالہ نعیمقاسیم 1991ء سے حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ حزب اللہ میں پارلیمانی اور حکومتی کاموں کے ذمہدار ہیں۔
حزب اللہ کے داخلیضابطوں کے مطابق پارٹی کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیکرٹری جنرل کی جانب سے اس صورت میںکام کرتا ہے جب اس پر کوئی سیاسی یا سکیورٹی ایمرجنسی پیش آتی ہے۔ سیکرٹری جنرل کیموت کی صورت میں۔اس کا نائب اس وقت تک اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کا مجاز ہے جبتک کہ شوریٰ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد نہیں کیا جاتا جس میں پارٹی کے سیکرٹریجنرل کے عہدے پر فائز ہونے کے لیے ایک نیا شخص منتخب کیا جاتا ہے۔
نعیم قاسم نے 15اکتوبر کو اپنی آخری ریکارڈ شدہ تقریر میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ نہ لبنان کوفلسطین سے اور نہ ہی خطے کو فلسطین سے الگ کرنا ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہفلسطین کی 76 سالہ تاریخبتاتی ہے کہ فلسطینی اور لبنانی اقوام جسد واحد کی طرح ہیں۔
نعیم قاسم نے حزباللہ کی اپنے قائد شہید حسن نصر اللہ کے نقطہ نظر پر قائم رہنے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ خطے کو "کسی ایرانی منصوبے کا سامنا نہیں ہے،بلکہ ایک توسیع پسندانہمنصوبے کے مقابلے میں ایرانیوں اور آزادی پسندوں کی حمایت یافتہ فلسطینی منصوبے کاسامنا ہے‘‘۔