سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسرائیلی خطرے سے نمٹنے کے لیے غزہ کی حمایت ضروری ہے: نعیم قاسم

جمعرات 31-اکتوبر-2024

لبنانی اسلامی حزباللہ کے نو منتخب سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے زور دیا ہے کہ پورے خطے کو درپیش اسرائیلیخطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے غزہ کی حمایت ضروری ہے۔ فلسطینی عوام کو بیرونی حمایت کاحق حاصل ہے۔

 

 

نعیم قاسم نے بدھکی شام حزب اللہ کے سکریٹری جنرل منتخب ہونے کے بعد اپنے  پہلے خطاب میں کہا کہ ہم جنگی منصوبے پر عملدرآمد جاری رکھیں گے اور فتح ہماری ہی ہوگی چاہے بہت سی اور عظیم قربانیاں کیوں نہہوں۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "میرا کام کا پروگرام ہمارے شہید رہ نما حسن نصراللہ کا ورک پروگرامہے۔ ہم ان کے اور جماعت کی قیادت کے تیار کردہ جنگی منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھیںگے”۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ مزاحمت "زمین کو آزاد کرانے اور ناجائز اسرائیلی تسلط  اور اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا مقابلہ کرنےکے لیے  میدان جنگ میں موجود ہے۔غزہ اورلبنان میں مزاحمت کی افسانوی ثابت قدمی ہماری نسلوں کے مستقبل کی تشکیل کرے گی”۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ "مزاحمت اسرائیلی منصوبے میں خلل ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم کسیکی طرف سے یا کسی کے منصوبے کے لیے نہیں لڑ رہے۔ ہمارا منصوبہ لبنانی سرزمین کیحفاظت اور اسے آزاد کرانا ہے”۔

 

نعیم قاسم نے اسبات کو رد کیا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ "اسرائیل کو اشتعال دلایا گیا”۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو کسی بہانے کی ضرورت ہے اور کیا ہم 75 سالوں سے فلسطینیوںکو قتل اور بے گھر کرنے، زمین اور مقدسات کو چوری کرنے اور قتل عام کو بھول گئے ہیں؟۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل قرارداد 1701 کا پابند نہیں تھا۔ ہم نے قرارداد کی 39000 فضائی اورسمندری خلاف ورزیاں نوٹ کیں۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "نیتن یاہو نے یہ کہہ کرلبنان میں اپنی جنگ کا جواز پیش کیا کہ یہ نئےمشرق وسطیٰ کی خاطر ہے۔ان کی حکومت کے وزراء نے اعلان کیا کہ وہ جنوبی لبنان میںبستیاں تعمیر کرنا چاہتے ہیں”۔انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا لبنان کےخلاف جنگ شروع کرنے کا پہلے ہی پروگرام تھا۔

 

 

انہوں نے مزید کہاکہ "ہم نے 11 ماہ کے دوران کہاتھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر یہ ہم پر مسلط کی گئی تو ہم جیتنے کے لیے تیارہیں”۔

مختصر لنک:

کاپی