چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنگی قیدی

اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکہ اور صہیونی حکومت ہے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے پاس جنگی قیدی بنائےگئے اسرائیلیوں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری امریکی انتظامیہ اور قابض ریاست کی نام نہا انتہا پسند حکومت پر عاید ہوتی ہے۔

قیدیوں پرمامور اہلکاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی قیدی ہلاک، دو زخمی

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘عزالدین القسام بریگیڈزکے ترجمان ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی حفاظت پرمامور دو فوجیوں نے ایک اسرائیلی قیدی کو قتل اور دو خواتین کو شدید زخمی کردیا۔ زخمی خواتین کی جان بچانے کی کوشش جاری ہے۔

غزہ میں اسرائیل بمباری میں دو اسرائیلی قیدی ہلاک

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بتایا ہے کہ دو اسرائیلی قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں جنوبی غزہ میں دو اسرائیلی قیدی ہلاک ہوگئے۔

النصیرات میں اسرائیلی جارحیت کے دورا تین اسرائیلی قیدی ہلاک:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ نصیرات میں اسرائیلی فوج نےاپنے تین مزید یرغمالیوں کو اپنے ہاتھوں سے ہلاک کر دیا ہے۔

ہمیں بچاؤ، ہم رون اراد کے انجام سے دوچار نہیں ہونا چاہتے:اسرائیلی قیدی

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی طرف سے جنگی قیدی بنائی گئی اسرائیلی خاتون قیدی کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس کے دوران اس نے مطالبہ کیا کہ انھیں قید سے بازیاب کرایا جائے، اور یہ کہ ان کا حشراسرائیلی پائلٹ رون آراد جیسا نہ ہو جو کئی دہائیوں سے لاپتہ ہے۔

نیتن یاہو ہمیں مارنے اورہماری لاشوں کی تلاش میں ہیں:اسرائیلی قیدی

کل جمعرات کو فلسطین میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے غزہ کی پٹی میں قید اسرائیلی قیدی الیگزینڈر تربنوف کے نام ایک نیا ویڈیو پیغام جاری کیا۔

مظاہرین احتجاج کے ذریعے ہماری رہائی کے لیےنیتن یاھو پر دبائو ڈالیں

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کےعسکری ونگ سرایا القدس نے ایک اسرائیلی جنگی قیدی کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا اسرائیلی یرغمالی زندہ ہے اور اسے بظاہر غزہ میں رکھا گیا ہے۔

چاراسرائیلی قیدیوں پرمامورمجاھدین سے رابطہ منقطع:ابو عبیدہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ دس دنوں سے جاری وحشیانہ صیہونی بمباری کے نتیجے میں قیدی ہرش گولڈ برگ پولین سمیت چار صہیونی قیدیوں کی حفاظت کرنے والے ہمارے مجاہدین کے ایک گروپ سے ہمارا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

اسرائیلی بمباری میں زخمی اسرائیلی جنگی قیدی ہلاک:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ عزالدین شہید القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہاہے کہ جنگی قیدی بنائے گئے برطانوی نژاد اسرائیلی قیدی نداو بوبلا بیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔ ندائو کو ایک ماہ قبل اسرائیلی فوج کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔

القسام بریگیڈز نے دشمن کے قیدی کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے حراست میں لیے گئے قابض دشمن کے ایک قیدی کی خودکشی کی کوشش کا انکشاف کیا اور اس نے آخری لمحات میں اسے بچالیا۔ القسام نے اس قیدی کے اہل خانہ کو پیغام بھیجا کہ قیدیوں کے حوالے سے اسرائیلی حکومت جھوٹ بول رہی ہے اور وقت ختم ہو رہا ہے۔