چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایتمار بن غفیر

بن گویر کےسکیورٹی فورسز کی تشکیل پر سابق پولیس افسران برہم

سابق اسرائیلی پولیس سربراہان نے جمعہ کو قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کے "نیشنل گارڈ" کی تشکیل کے منصوبے اور اس سے براہ راست وابستہ ہزاروں اراکین کو شامل کرنے کی ان کی کوششوں کے بارے میں خبردار کیا۔

بن گویر امریکا پر برہم ۔(اسرائیل) ستارہ نہیں ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں

کل بدھ کی صبح انتہا پسند صیہونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے امریکا پر سخت تنقید کی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی دائیں بازو کی قابض حکومت پر شدید تنقید کے جواب میں بین گویر نے آرمی ریڈیو کو بتایا کہ "ہم وہاں کے جمہوری نظام کی قدر کرتے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کو ماورائے عدالت چھاپوں کا اختیار دینے کا قانون منظور

اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] نے کل منگل کو ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس میں سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور پولیس کو گھر پر چھاپوں کے لیے عدالت کے حکم کے بغیر براہ راست کارروائی کا اختیار ہوگا۔

بن گویر ملیشیا کی تشکیل کے خطرات کے بارے میں فلسطینیوں کا انتباہ

اندرون فلسطین کے سنہ 1948ء کےمقبوضہ فلسطینی علاقوں کی عرب آبادی کی حمایت کے لیے قائم قومی کمیشن نے "نیشنل گارڈ" کے نام سے بن گویر ملیشیا کی تشکیل کی منظوری دینےکے اسرائیلی خطرات سے خبردار کیا ہے۔

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر بن گویر کی پارٹی میں پھوٹ کے امکانات

اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی ’صہیونیت پاور‘ پارٹی کے ایک ذریعے نے منگل کے روزبتایا کہ ان کی جماعت میں پھوٹ کے آثار نمایاں ہو رہےہیں کیونکہ پارٹی کے بانی ارکان "بن گویر" پر جماعت کے دائیں بازو کے اصولوں سے انحراف کا الزام لگاتے ہیں۔

بن گویر کے کا بیان صہیونی ریاست کے لیے آتش فشاں ثابت ہوگا:قاسم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک رکن ہشام قاسم نے کہا ہے کہ فاشسٹ صہیونی وزیر بن گویر کی طرف سے رمضان کے مہینے میں ہمارے بیت المقدس کے شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان قابض ریاست کے سامنے ایک دھماکے اور آتش فشاں سے کم نہیں۔

مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر مسماری اور تعمیرات روکنے کے احکامات

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے اپنے ملک کی افواج کو ماہ رمضان کے دوران مقبوضہ مشرقی القدس میں فلسطینیوں کے گھرو ں کو مسمار کرنے کا عمل جاری رکھنے کا حکم دے دیا ۔ فلسطین نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ جارحیت تنازعہ بھڑکانے کا باعث بن جائے گی۔

بن گویر کو دہشت گردی کے منصوبوں کے لیے 9 بلین شیکل کی فراہمی

اسرائیلی جنرل بجٹ نے 14 میں سے 9 بلین شیکل مختص کیے ہیں جن کی درخواست قومی سلامتی کے نام نہاد وزیر اتمار بن گویر نے اپنی وزارت کے فائدے کے لیے کی ہے تاکہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ سے متعلق منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

بیشرصہیونی "بین گویر” کی کارکردگی سے مایوس،قوم پرستی کا الزام

اسرائیل کے انتہا پسند ​اور کٹرمذہبی نظریات کے حامل قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو وزارت کا قلم دان سنھبالے ابھی چند ہفتے ہی گذرے ہیں کہ اسرائیلی عوام ان سے نالاں ہوگئے ہیں۔

یہودی کالونیوں کو قانونی حیثیت دینا ایک نئی جارحیت ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہے کہ اسرائیل کی نام نہاد "منی کابینہ" کا مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ ایک بار پھر قابض حکومت کے فاشسٹ اور نسل پرستانہ چہرے کوبے نقاب کررہا ہے۔