جمعه 15/نوامبر/2024

ایتمار بن غفیر

اسرائیلی بن گویر پر پل پڑے اور اسے تل ابیب کے ساحل سے بھگا دیا

جمعہ کو اسرائیلیوں نے صہیونی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو تل ابیب کے ساحل سے اس وقت نکال دیا۔ ساحل پر جمع لوگوں نے اسے چیخ چیخ کر کہا کہ "تم قاتل ہو، تم دہشت گرد ہو، یہاں سے نکل جاؤ"۔

یورپی یونین کی مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی پالیسیوں کی مذمت

یورپی یونین کے اعلیٰ مندوب برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی حیثیت کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی اقدامات علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ کا اعلان گھناؤنی ساش ہے:حماس

اسلامی تجریک مزاحمت ’حماس‘ نےزور دے کر کہا ہے کہ دہشت گرد اور انتہا پسند صہیونی وزیرایتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گاہ بنانے کا اعلان کرکے ایک نئی اور گھناؤنی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بن گویرکی اشتعال انگیزی،مسجد اقصیٰ میں یہود عبادت گاہ بنانے کا اعلان

انتہا پسند صہیونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نےایک نیا اشتعال انگیز اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسجداقصی میں ایک یہودی عبادت گاہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا اشتعال انگیزی ہے: برطانیہ

برطانیہ نے اسرائیلی حکومت میں شامل انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو "اشتعال انگیز" قرار دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے کھلی مذہبی جارحیت ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ دو انتہا پسند دہشت گرد وزراء ایتمار بین گویر اور گولڈکنوف کا مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں آبادکاروں کے ریوڑ کے ہمراہ دھاوا قابل مذمت اور مذہبی اشتعال انگیزی ہے۔

بین گویر، واسرلوف کی قیادت میں دو ہزار یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پردھاوا

آج منگل کو نام نہاد صہیونی ریاست کے انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ’ایتمار بین گویر‘ اور نام نہاد وزیر برائے نقب و الجلیل امور یتزحاک واسرلوف سمیت سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ اس موقعے پر قابض فوج اور پولیس کی طرف سے انتہا پسندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

بین گویر کابیان قیدیوں کو قتل کرنے پر اکسانے کے مترادف ہے:اسلامی جہاد

فلسطین میں اسلامی جہاد کے ترجمان محمد الحاج موسیٰ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جزیرہ النقب کی "سدے تیمان" جیل میں فلسطینی قیدیوں کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتارنے والے فوجیوں کی محض معطلی کے خلاف یہودی آباد کاروں کا احتجاج اس بات کا ایک اور مظہر ہے کہ فلسطینیوں کےخلاف صہیونی نسل پرستی جاری ہے۔

اسرائیلی وزیر بین گویرکا فلسطینی قیدی کی گردن پر پاؤں رکھنے کا انکشاف

اسرائیلی زندانوں میں ڈالے گئےفلسطینیوں کو اذیتیں دینے کا معاملہ کوئی نئی بات نہیں۔صہیونی دشمن ایک جلاد کی طرح گرفتار فلسطینیوں کے ساتھ بلا تفریق تشدد کا مرتکب ہو رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر کا فلسطینی قیدیوں کو سرمیں گولی مار کرقتل کرنے کا مطالبہ

نام نہاد اسرائیلی ریاست کے کے قومی سلامتی کے انتہا پسند وزیر’ایتمار بین گویر‘ نے فلسطینی قیدیوں کو مزید کھانا دینے کے بجائے سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس سے قبل جیلوں میں قیدیوں کی مزید گنجائش پیدا کرنے کے لیے پہلے موجود قیدیوں کو سزائےموت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔