چهارشنبه 30/آوریل/2025

الشیخ عکرمہ صبری

اسرائیلی انٹیلی جنس کا الشیخ عکرمہ صبری کے گھر پرچھاپہ

قابض اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے آج منگل کو مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں تفتیش کے لیے’المسکوبیہ‘ پولیس سینٹر میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے:عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازش کرہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ صہیونی حکومت موجودہ حالات سے فائدہ اٹھا کر مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی گہری سازش کے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ مسجد کے صحنوں میں آباد کاروں کی دراندازی تیز کرنے کے ساتھ فلسطینی نمازیوں کومسجد میں جانے سے روکا جا رہا ہے

الشیخ عکرمہ صبری پرمسجد اقصیٰ میں داخلے پر چھ ماہ کی پابندی عائد

آج جمعرات کو اسرائیلی قابض حکام نے ایک فیصلہ جاری کرتے ہوئے مسجد الاقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کو 6 ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا ہے۔

اسرائیلی انتہا پسند وزیرکی ہرزہ سرائی سے عکرمہ صبری کی زندگی خطرے میں

مقبوضہ بیت المقدس سےتعلق رکھنے والے ایک فلسطینی وکیل حمزہ قطینہ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور امام الشیخ عکرمہ صبری کو مسجد سے ہٹانا جہاں وہ 51 سال سےخطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، مسجد سے بے دخلی کے بڑھتے ہوئے فیصلوں کا حصہ ہے۔

امام مسجد اقصیٰ کی گرفتاری ہماری دینی مرجعیت پر حملہ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض صہیونی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام "مسجد اقصیٰ پر ایک صریح حملہ ہے"۔

صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ کی شناخت بدلنے کی سازشیں تیز کردیں:صبری

مسجد اقصیٰ کے مبلغ، امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیلی ریاست پر الزام عاید کیا ہے کہ موجودہ جنگی حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس پر بتدریج اپنی خودمختاری اور کنٹرول مسلط کرنے کے لیے خلاف ورزیوں میں اضافے کی چالیں چل رہا ہے۔

فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کو ہمہ وقت آباد رکھیں: الشیخ عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے نے کہا ہے کہ جب تک نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی منظم ریاستی دہشت گردی اور نسلی تعصب پرمبنی پالیسی ختم نہیں ہوگی بیت المقدس میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

اسرائیل کا الشیخ عکرمہ صبری پر دہشت گردی پر اکسانے کا الزام

اسرائیلی قابض حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام اور یروشلم میں اسلامی کونسل کے سربراہ خطیب الشیخ عکرمہ صبری پر دہشت گردی پر اکسانے کے الزامات عائد کیے۔

الشیخ صبری اسرائیلی جیل سے رہا،میڈیا سے بات کرنے پر پابندی

اتوار کے روز اسرائیلی قابض انٹیلی جنس نے مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ صبری کو مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں واقع المسکوبیہ سینٹر کے کمرہ "4" میں تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا۔

’مذہبی تہوارمسجد اقصیٰ کو یہودیانے کا مکروہ اسرائیلی ہتھکنڈہ ہیں‘

مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قابض حکام یہودی تعطیلات اور مذہبی تہوار مسجد اقصیٰ پر یہودی اور تلمودی بیانیہ مسلط کرنے کے لیے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کررہےہیں۔