سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسرائیلی انٹیلی جنس کا الشیخ عکرمہ صبری کے گھر پرچھاپہ

منگل 3-ستمبر-2024

قابض اسرائیلی انٹیلیجنس حکام نے آج منگل کو مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب  اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں تفتیش کےلیے’المسکوبیہ‘ پولیس سینٹر میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

 

الشیخ عکرمہ صبریکے قانونی دفتر نے اطلاع دی ہے کہ قابض انٹیلی جنس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اورانہیں’مسکوبیہ‘ تفتیشی مرکز کے سیکشن 4 میں تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔ انہیں کل نوبجے تفتیشی کیمپ میں حاضری کا حکم دیا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ آٹھاگست کو قابض پولیس نے ایک فیصلہ جاری کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبریکو 6 ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

 

مسجد اقصیٰ سے بےدخلی کے ظالمانہ اسرائیلی فیصلے کو الشیخ صبری کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعددو اگست کو انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

 

قابض فوج نے الشیخصبری کو پرانے شہر کے الصوانہ محلے میں واقع ان کے گھر سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے سربراہ شہید اسماعیل ھنیہ کی مجرمانہشہادت پر سوگ کا اعلان کرنے اور مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں الشیخعکرمہ صبری کے قتل کی مذمت کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

 

الشیخ صبری نے اسوقت کہا تھا کہ یہ فیصلہ متوقع تھا اور نیا نہیں تھا۔ انہوں اس بات پر زور دیا کہصہیونی ریاست کے اس طرح کے فیصلے باطل ہیں اور وہ انہیں مسترد کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی