چهارشنبه 30/آوریل/2025

الخلیل جھڑپیں

الخلیل میونسپل کونسل کےرکن قاتلانہ حملے میں زخمی،شہرمیں افراتفری

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کی میونسپل کونسل کے سینیر رکن عبدالکریم فرح اتوار کو اتوار کی شام تحریک فتح کے حمایت یافتہ ایک مسلح گروپ نے گولی مار کر زخمی کردیا اوران کی گاڑی کو آگ لگا دی۔

حماس کی الخلیل میونسپل کونسل کے رکن پر قاتلانہ حملے کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے الخلیل میونسپل کونسل کے رکن عبدالکریم فرح کے قتل کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قصور واروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کٹہرےمیں لائے۔

یہودیوں کے مذہبی تہواروں کی آڑ میں مسجد ابراہیمی کو بند کردیا گیا

کل ہفتے کے روز صہیونی قابض فوج نے یہودیوں کی تعطیلات کے بہانے مسجد ابراہیمی کو مسلمان نمازیوں کے لیے بند کر دیا۔

عباس ملیشیا کا صحافیہ لمیٰ خاطر کے گھر پرچھاپہ،تشدد سے شوہر زخمی

کل جمعہ کو فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سکیورٹی فورسز نے سینیر فلسطینی صحافیہ لمیٰ خاطر ک غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر پر چھاپہ مارا۔ ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی کو بھی تباہ کردیا گیا۔

کفر قدوم میں جھڑپیں اور الخلیل میں یہودی آباد کاروں کے حملے

غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع قصبے کفر قدوم میں کل ہفتے کی شام اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ فلسطینی نوجوانوں کی جھڑپیں ہوئیں جب کہ آباد کاروں نے الخلیل میں شہریوں پر حملے کیے۔

قابض اسرائیلی فوج کا الخلیل میں مسجد پرحملہ

کل بدھ کو اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے مشرق میں کسارہ کے علاقے میں واقع خالد بن الولید مسجد پر حملہ کر کے اسے نقصان پہنچایا اور اس میں توڑ پھوڑ کی۔

الخلیل میں آباد کاروں کے حملے،نابلس میں چوکیوں پر اسرائیلی رکاوٹیں

کل ہفتےکے روز یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں الخلیل کے جنوب میں زرعی فصلوں کو تباہ کر دیا، جب کہ قابض فورسز نے نابلس میں اپنی چوکیوں پر اپنے اقدامات سخت کر دیے۔

الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کے تشدد سے متعدد شہری زخمی

کل جمعہ کوغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں بیت امرمیں اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے شہریوں کے گھروں پر فائر کی جانے والی زہریلی آنسو گیس سے سانس لینے میں دشواری کے نتیجے میں متعدد شہری دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

مغربی کنارا:اسرائیلی فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی، القدس سے گرفتاریاں

کل منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست مین لے لیا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں کی الخلیل میں صہیونی بس پر فائرنگ

اتوار کی شام مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونیوں کی ایک بس پر فائرنگ کی اور مزاحمت کار کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے۔