شنبه 18/ژانویه/2025

الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کے تشدد سے متعدد شہری زخمی

ہفتہ 22-اپریل-2023

کل جمعہ کوغرباردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں بیت امرمیں اسرائیلی قابض فوج کی جانب سےشہریوں کے گھروں پر فائر کی جانے والی زہریلی آنسو گیس سے سانس لینے میں دشواری کےنتیجے میں متعدد شہری دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

قصبے میں میڈیا ایکٹیوسٹمحمد عوض نے بتایا کہ قابض فوج نے "عصیدا” کے علاقے میں دھاوا بولا اورشہریوں کے گھروں اور گاڑیوں پر آنسو گیس اور صوتی بم برسائے۔اس کے نتیجے میں متعددافراد گھٹنے سے متاثر ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ قابض فورسز نے قصبے کے داخلی راستے بند کر دیے اور شہریوں کو نقل و حرکت سےروک دیا۔

کل صبح سے عیدالفطر کے پہلے ایام کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں صیہونی قابضفوج اور آباد کاروں کے حملے جاری ہیں۔

اس سے قبل آج صیہونیقابض افواج کی حفاظت میں آباد کاروں نے مغربی کنارے میں شہریوں اور ان کی املاک پرحملے کئے۔

جمعہ کو آبادکاروں کے ایک گروپ نے رام اللہ کے شمال مشرق میں المغیر نامی گاؤں پر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ درجنوں آباد کاروں نے قابض فوج کی حفاظت میں گاؤں پر دھاوا بول دیا اوراس کا مشرقی داخلی راستہ بند کردیا۔

اسی ذرائع نے مزیدبتایا کہ قابض فوج اور دراندازی کو پسپا کرنے کی کوشش کرنے والے شہریوں کے درمیانجھڑپوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

آبادکاروں نےمقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح محلے میں بھی فتنہ انگیز کارروائیاں کیں اورفلسطینی شہریوں پر حملہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی