جمعه 24/ژانویه/2025

مغربی کنارا:اسرائیلی فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی، القدس سے گرفتاریاں

بدھ 5-اپریل-2023

کل منگل کی شامقابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف سرچ آپریشنکے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست مین لے لیا۔

غرب اردن کےجنوبی شہر الخلیل اور بیت المقدس میں صیہونی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایکبچے سمیت 4 شہری گولیاں لگنے سے زخمی اور دیگر دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے جب کہ قابضفوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں 6 شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقلکردیا۔

الخلیل میں میڈیاایکٹیوسٹ محمد عوض نے کہا کہ بیت امر قصبے کے داخلی راستے پر تعینات شہریوں اورقابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس دوران قابض فوجیوں نے شہریوں پر ربڑ کی گولیاںاور آنسو گیس کے شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں تین شہری دھاتی گولیوں سے زخمیہوئے۔

ایک بچی کو قابضفوج نے منگل کی شام اس وقت گولی مار دی جب وہ العروب کیمپ میں اپنے گھر کے صحن میںکھیل رہی تھی۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ العروب کیمپ کے داخلی راستے پر قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس میں قابضفوجی متعدد شہریوں کے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے، ان پر اسنائپرز تعینات کیے اورگولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔ اس دوران ایک گولی ایک گھر کے صحن میںکھیلتی بچی کو جا لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔

دوسری جانب الخلیلکے جنوب میں مسافر یطا میں منگل کو چرواہوں کے حملے کے نتیجے میں، ایک شہری کے ہڈیاںٹوٹ گئیں۔

درایں اثنامقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج نے منگل کی شام کو باب العامود کے علاقے سے عاھدالرشق اور فراس الاطرش نامی شہریوں کو گرفتار کیا۔

بعد ازاں قابضفوج نے جھڑپوں کے درمیان الطور قصبے پر دھاوا بول دیا جس کے دوران انہوں نے 4 شہریوںکو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ سیاق وسباق میں، قابض حکام نے نوجوان یروشلم محمد ابو طیر کو سوشل میڈیا کے استعمال سےروکنے کے علاوہ اسے مسجد اقصیٰ سے دس روزتک دور رہنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی