شنبه 18/ژانویه/2025

الخلیل میں آباد کاروں کے حملے،نابلس میں چوکیوں پر اسرائیلی رکاوٹیں

اتوار 23-اپریل-2023

کل ہفتےکے روزیہودی آباد کاروں نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں الخلیل کے جنوب میں زرعیفصلوں کو تباہ کر دیا، جب کہ قابض فورسز نے نابلس میں اپنی چوکیوں پر اپنے اقداماتسخت کر دیے۔

الخلیل کے جنوب میںدیوار اور بستیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی پاپولر کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر راتبالجبور نے بتایا کہ آباد کاروں نے اپنے مویشیوں کو مسافر یطا میں الزوادین کمیونٹیکے پانچ دونم کے رقبے پر کسانوں کے کھیتوں میں چھوڑ دیا۔

الجبور نے مزیدکہا کہ زمین کے غیر مسلح مالکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جنہوں نے مویشیوں کوہٹانے کی کوشش کی، لیکن قابض فوج نے وہاں آکر آباد کاروں کو تحفظ فراہم کیا۔

دوسری جانب اسرائیلیقابض فوج نے نابلس کے نواح میں تعینات فوجی چوکیوں پر اپنے اقدامات سخت کردیے۔

ایک مقامی ذریعےکے مطابق قابض فورسز شہر کے اطراف میں متعدد چیک پوائنٹس کو بند کرنے، گاڑیوں کیتلاشی لینے اور شہریوں کے کارڈ چیک کرنے اور ان کی شناخت پریڈ کا سلسلہ جاری رکھےہوئے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ شہر کے جنوب میں واقع حوارہ اور زعترہ چوکیوں پر عیدالفطر کے دوسرے روز بعضاطراف سے بندش دیکھنے میں آئی جبکہ صورہ اور دیر شرف چوکیوں پر قابض فوج کی وجہ سےشہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

مقبوضہ بیتالمقدس کے شمال مشرق میں واقع شعفاط پناہ گزین کیمپ میں شہریوں اور صیہونی قابضفوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مختصر لنک:

کاپی