
اسماعیل ھنیہ کا طیب ایردوآن کو فون،جنگ بندی کے معاہدے سے آگاہ کیا
منگل-7-مئی-2024
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نےایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو ٹیلی فون کیا اور انہیں تحریک کی طرف سے جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کی منظوری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حماس نےغزہ میں جنگ بندی کےقطری اورمصری تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔