چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسماعیل ھنیہ

ایران:حماس کے قاید اسماعیل ھنیہ شہادت کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک قاتلانہ اسرائیلی حملے میں شہادت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیشن قائم کیا گیا ہے۔

تہران میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت ایران کےرہ بر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے کی۔ اس موقعے پر اعلیٰ حکام اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اسماعیل ھنیہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر گہرا صدمہ پہنچا:ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بہیمانہ اوربزدلانہ قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی شہادت سے فلسطینی جذبہ مزاحمت میں اضافہ ہوگا:خلیل الحیہ

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے نائب چیئرمین ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ نے اپنی جان اپنے دین اور، نصب العین اور اپنے ملک کے لیے دی۔ وہ ایک مجاہد اور شاندار سیاست دان کے طور پر زندہ رہے۔

حماس کا شہید رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی سرکاری اور عوامی سطح پر آخری رسومات کل جمعرات کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کی جائیں گی۔

اسماعیل ہنیہ کےخون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے دھمکی دی ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی مجرمانہ شہادت اسرائیلی دشمن کے لیے انتقام کے مزید راستے کھولے گی۔ القسام کا کہنا ہے کہ ھنیہ کے قتل سے جنگ نئی جہتوں میں منتقل ہوجائے گی۔ بریگیڈزکا کہنا ہے کہ ھنیہ کا خون "رائیگا نہیں جائے گا اوران کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا"۔

ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا ایران پرفرض ہے: خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کو تہران میں حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو شہید کرنے کی "سخت سزا" دے گا۔

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں: پاکستان

پولٹ بیورو حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت پر پاکستان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے ’’کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔‘‘

پاکستان کی دینی سیاسی جماعتوں کا ہینہ کی شہادت پر اظہار افسوس

فلسطینی مزاحمتی تحریک ’’حماس‘‘کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید کیے جانے کے واقعے کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد عام ہڑتال اور مارچ کی کال

تہران میں ایک فضائی حملے میں حماس کے سرکردہ سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے خلاف فلسطینی دھڑوں نے بدھ کو عام ہڑتال اور مارچ کی کال دے دی ہے۔