تہران میں ایک فضائی حملے میں حماس کے سرکردہ سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف فلسطینی دھڑوں نے بدھ کو عام ہڑتال اور مارچ کی کال دے دی ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی دھڑوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، "فلسطین میں قومی اور اسلامی دھڑوں نے عظیم قومی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت (پر احتجاج) کے لیے ایک جامع ہڑتال اور غم و غصے پر مبنی مارچ کا اعلان کیا ہے جو صہیونی ریاست کی دہشت گردی اور اس کی تباہ کن جنگ کے دائرے میں آیا”۔