چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلامی جمہوریہ ایران

بزدل صہیونی مجرم کو جلد اپنے جرائم کی قیمت چکانا پڑے گی: ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نےاسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام بھیجتے ہوئے زور دیا ہے کہ صیہونی مجرم ریاست جلد ہی اپنے بزدلانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کے نتائج کو دیکھے گی۔

ایران:حماس کے قاید اسماعیل ھنیہ شہادت کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک قاتلانہ اسرائیلی حملے میں شہادت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیشن قائم کیا گیا ہے۔

تہران میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت ایران کےرہ بر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے کی۔ اس موقعے پر اعلیٰ حکام اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اسماعیل ہنیہ کا ایرانی صدر کے ساتھ غزہ کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں ملاقات کے دوران غزہ پر اسرائیلی دشمن کی جارحیت سے متعلق تازہ ترین سیاسی اور میدانی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

سلامتی کونسل اسرائیل کو غزہ میں جنگی جرائم سے روکے:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک پابند قرار داد لانی چاہیے اور اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم روکنے کے لیے مجبور کرنا چاہیے۔

فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:نو منتخب ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ایرانی صدر کا ھنیہ کے نام مکتوب

اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے نام اپنے مکتوب میں فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

صدارتی الیکشن میں کامیابی پر اسماعیل ھنیہ کی ایرانی صدر کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایران کے منتخب صدر مسعود پیزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران میں جمہوری انتخابی حق حاصل کرنے، ایرانی عوام کا اعتماد جیتنے اور صدر منتخب ہونے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ کی اسماعیل ھنیہ سےملاقات،طوفان الاقصیٰ پر بات چیت

اسلامی جمہوریہ ایران کے عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

ایرانی قدس فورس کے کمانڈر کا تہران میں حماس کے دفتر کا دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب میں "قدس فورس" کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے ایرانی اسلامی شوریٰ کونسل (پارلیمنٹ) کی انتفاضہ سپورٹ کانفرنس کے سیکرٹری جنرل سید مجتبیٰ ابطحی کے ہمراہ تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے دفتر کا دورہ کیا اورحماس کے مندوب ڈاکٹر خالد قدومی سے تفصیلی ملاقات کی۔