اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے نام اپنے مکتوب میں فلسطینیقوم کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی صدر نے اپنےمکتوب میں لکھا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی نسل پرستحکومت کے خلاف ان کی جدوجہد کو ایک انسانی فریضہ اور اسلامی فریضہ سمجھتا ہے۔ یہاعلیٰ اصولوں اور اہداف کی پاسداری کرتی ہے۔ اسلامی انقلاب اور اس کے بانی امام خمینیرحمۃ اللہ علیہ پر اور رہبر انقلاب اسلامیآیت اللہ علی خامنہ ای کی رہنمائی میں فلسطینی قوم کے نصب العین کی حمایت جاریرکھی جائے گی۔
اسلامی مزاحمتی تحریکحماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو لکھے گئے خط میں پزشکیان نے اسلامیجمہوریہ ایران کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے اپنی جامع حمایت جاری رکھنے کااعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ، بیت المقدس اور پورے فلسطین کی آزادی تکایران فلسطینی قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہےگا۔
پزشکیان نے "اسلامیجمہوریہ ایران کے صدر کے طور پر انتخاب کے موقع پر پرتپاک اور محبت بھرے پیغام”کے لیےاسماعیل ہنیہ کا شکریہ ادا کیا۔
ھنیہ کے نام اپنے خط میںپزشکیان نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر یقین ہے کہ فتح پیارے فلسطین کی ہوگی۔ یہ فتحخدا کی تائید میں ہے۔ فلسطینی عوام کی تاریخی ثابت قدمی، مظلوم، قابل اور طاقتورغزہ کی ثابت قدمی کی فتح ہوگی۔