پنج شنبه 05/دسامبر/2024

صدارتی الیکشن میں کامیابی پر اسماعیل ھنیہ کی ایرانی صدر کو مبارک باد

منگل 9-جولائی-2024

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایران کے منتخب صدر مسعود پیزشکیان کو اسلامیجمہوریہ ایران میں جمہوری انتخابی حق حاصل کرنے، ایرانی عوام کا اعتماد جیتنے اورصدر منتخب ہونے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کےسربراہ نے بیزشکیان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ "ہم آپ کو یہ مبارکباد ایسےوقت میں بھیجتے ہیں جب ہمارے فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمتی قوتیں اپنی ایکباوقار تاریخی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آپ ایک ایسے وقت میں صدر منتخب ہوئے ہیں جبفلسطینی عوام کو ایک فاشٹ سفاک صہیونی دشمن کی طرف سے منظم نسل کشی کی جنگ کاسامنا ہے‘‘۔

ہنیہ نے مزید کہا کہ”ہم اور ہمارے عوام ایران کی خدمات،تمام چیلنجوں اور مشکلات پر قابو پانے اور ملت اسلامیہ کے اتحاد کے نقطہ نظر کےساتھ دشمن کے مقابلے میں فلسطینی نصب العینکی حمایت کرنےکے حوالے سے آپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں”۔

خیال رہے کہ ایران میںگذشتہ دنوں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مسعود پیزشکیان اسلامی جمہوریہ کے صدرمنتخب ہوئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی