جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج میں ہلاکتیں

اسرائیلی فوج میں نفری کے پیش نظر نئی انجینئرنگ بٹالین کی تشکیل

قابض اسرائیلی قابض فوج نے جنگ کے دوران بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کے بعد فوج کی نفری پوری کرنے کے لیے ایک نئی انجینئرنگ بٹالین کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

لبنان سے اسرائیل پرحزب اللہ کے حملےدوصہیونی ہلاک، متعدد زخمی

لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے مجاھدین نےشمالی اسرائیل پر تازہ میزائل حملے کیے ہیں جن میں متعدد قابض اسرائیلی بستیوں اور حیفا شہرکو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میزائل حملوں میں کریات شمونہ بستی میں دو افراد ہلاک اور کم سے کم چھ زخمی ہوگئے۔

لبنان میں گھسنے والے 20 اسرائیلی فوجی جھنم واصل کردیے:حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ نے کہا ہےکہ مرون الراس اور یارون کے مضافات میں دراندازی کرنے والی قابض اسرائیلی فوج پر مجاھدین نے حملہ کرکے دشمن کے کم سے کم بیس فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کردیا۔

لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے حملوں میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی

لبنان میں اسلامی مزاحمت نے بدھ کی صبح فلسطین- لبنان سرحد پرقابض فوج کے اجتماعات کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

جنوبی لبنان سے میزائل حملے میں ایک صہیونی فوجی ہلاک، 12 زخمی

قابض صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جمعرات کی صبح جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں بالائی الجلیل کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ریزرو فورس ختم،اسرائیلی فوج بھرتی کے بحران کا شکار ہوچکی:بلومبرگ

امریکی بلومبرگ نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج افرادی قوت کی کمی کا شکار ہے اور سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ کی روشنی میں ریزرو فورسز تھکن کا شکار ہیں۔

غزہ جنگ میں 10 ہزار اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوچکے: اسرائیلی میڈیا

اسرائیل سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ سال اکتوبر سے صہیونی فوج کے کم از کم دس ہزار اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

میزائل گرنے سے 10 اسرائیلی ہلاک، حزب اللہ کی ملوث ہونے کی تردید

اسرائیلی زیر تسلط شام کے مقبوضہ وادی گولان کے علاقے میں ایک نامعلوم میزائل حملے کے نتیجے میں کم سے کم 10 اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے- یہ واقعہ ہفتے کی شام جنوبی لبنان سے فائر کیے گئے ایک میزائل کے نتیجے میں پیش آیا۔ یہ میزائل مقبوضہ شام کے گولان میں مجدل شمس علاقے پر گرا۔ دوسری طرف حزب اللہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے تاہم اس نے کئی دوسرے حملوں کا اعتراف کیا ہے۔

القسام کا لبنان سے بالائی الجلیل میں اسرائیلی کمانڈ سینٹر پر حملہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی ریاست کےاندر بالائی الجلیل میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ سینٹر پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

جھوٹ بولنے والی فوج جنگ نہیں جیت سکتی: اسرائیلی جنرل

ممتاز اسرائیلی جنرل یتزحاک برک نے قابض فوجی لیڈروں پر غزہ جنگ کے حوالے سے قوم سے مسلسل جھوٹ بولنے پر کڑی تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج قوم سے جھوٹ بول رہی ہے اور جھوٹ بولنے کا کلچر اپنا رکھا ہے۔ یہ جھوٹ بڑھ کر "سفاکانہ تناسب" تک پہنچ گیا تھا جس کا فوج نے پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا تھا۔