پنج شنبه 12/دسامبر/2024

لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے حملوں میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی

بدھ 2-اکتوبر-2024

لبنان میں اسلامیمزاحمت نے بدھ کی صبح فلسطین- لبنان سرحدپرقابض فوج کے اجتماعات کو نشانہ بنایا،جس میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

حزب اللہ نے اپنےفوجی بیان میں کہا ہے کہ یہ آپریشن غزہ کیپٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمتکی حمایت اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں کیا گیا ہے۔

 

حزب اللہ نے بیانکیا کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے آج صبح مسکفعام بستی میں ایک بڑی پیادہ فورسکو میزائل اور توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

 

اسلامی مزاحمت کےمجاہدین نے شتولہ یہودی بستی میں اسرائیلی دشمن افواج کے ایک اجتماع کو دو برقان میزائلوںسے حملہ اور ایک اور شامیرہ چھاؤنی میں ایک اور گروپ کو میزائل لانچر سے نشانہ بنایا۔ان حملوں میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

 

آج فجر کے وقتاسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے اسرائیلی دشمن کی پیدل فوج کا مقابلہ کیا جس نے خلہالمحافر کی سمت سے العدیسہ قصبے میں گھسنے کی کوشش کی۔ مجاھدین کے حملے میں پیشقدمی کرنے والی فوج کو پسپا کردیا گیا۔

 

عبرانی میڈیا نےتسلیم کیا کہ حزب اللہ کے حملوں میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

عبرانی میڈایاکے مطابق زخمی فوجیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی