جمعه 13/دسامبر/2024

القسام کا لبنان سے بالائی الجلیل میں اسرائیلی کمانڈ سینٹر پر حملہ

اتوار 21-جولائی-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے جنوبیلبنان سے اسرائیلی ریاست کےاندر بالائی الجلیل میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ سینٹر پرراکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

القسام بریگیڈز نےایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں بالائیالجلیل کے مغربی سیکٹر میں "300ویں بریگیڈ – شمیرا” کے ہیڈکوارٹر پر راکٹوںسے بمباری کی۔ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں شہریوںکے خلاف صیہونیوں کے قتل عام کے جواب میں کیا گیا۔

القسام مجاہدین نےالقدس بریگیڈز کے تعاون سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں شبورہ کیمپ میں”ال یاسین 105″ گولے سے صہیونی "مرکاوہ 4” ٹینک کو نشانہ بناکر اسے تباہ کردیا۔

القسام مجاہدین نےایک صیہونی فٹ فورس کو ایک سرنگ میں لے جانے اور بوبی ٹریپ کرنے کے بعد اسے ہلاک کردیا۔یہ واقعہ جنوبی رفح کے علاقے تل السلطان میں پیش آیا جہاں متعدد زخمی ہونے والےفوجیوں اور لاشوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اٹھایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی