شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 38 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں مزید چار خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 شہری شہید اور 71 زخمیوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا۔

غزہ میں لڑائی کے دوران مزید 9 فوجی اور افسر زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران اس کے 9 افسران اور فوجی زخمی ہوئے۔

قابض غزہ میں ہر گھنٹے میں اوسطا4 بچوں کوشہید کرتی ہے:رپورٹ

فلسطینی سینٹرل بیورو آف سٹیٹسٹکس کا کہنا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج سے غزہ کی پٹی میں ہر گھنٹے میں 4 بچے مارے جاتے ہیں، جب کہ یونیسیف کا کہنا ہے کہ رفح میں 600000 سے زائد بچے بھوک اور خوف کا شکار ہیں۔

گریفتھس: غزہ جنگ "انسانیت کے ساتھ غداری” ہے،اس کا خاتمہ ہو چکا

ہفتے کے روزاقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کو "انسانیت کے ساتھ غداری" قرار دیا۔

غزہ پر اسرائیلی بربریت میں مزید 46 فلسطینی شہید، 65 زخمی

غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کے ہاتھوں قتل عام میں 46 شہری شہید اور 65 زخمی ہو گئے۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے جمعے کو پاکستان کی ایک قرارداد منظور کر لی ہے جس میں اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں ممکنہ جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غزہ سے جبری اغوا کیے گئے 100 فلسطینیوں کی رہائی

قابض اسرائیلی فوج نے 101 فلسطینیوں کو رہا کیا جنہیں پہلے غزہ کی پٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر میں کارم شلوم کراسنگ کے ذریعے رہا کیا گیا۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت میں مزید 5 قتل عام،54 شہری شہید

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 5 قتل عام کیے ہیں، جن میں 54 شہری شہید ہوگئے۔جب کہ 82 زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی ہٹ دھرمی غزہ میں جنگ بندی میں رکاوٹ ہے: حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی وحشیانہ جنگ اور غارت گری کو روکنے کے لیے ہرممکن لچک دکھانے کے ساتھ جنگ بندی کی بھرپور کوشش کررہی ہے مگر صہیونی نازی حکومت اور انتہا پسند نیتن یاھو کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جنگ بندی ممکن نہیں ہوسکی۔

پاکستان ہرفورم پر فلسطینی عوام کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا: شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی سفیر کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے آواز اٹھاتا رہے گا،پاکستان نے غزہ کے عوام کے لئے امدادی سامان کی سات قسطیں ارسال کی ہیں جبکہ مزید ایک عید کے بعد بھیجی جائے گی۔