فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں مزید چار خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 شہری شہید اور 71 زخمیوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا۔
وزارت صحت نے ایکپریس بیان میں تصدیق کی ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اسرائیلی جارحیت میں33175 شہید اور 75886 زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ ابھی بہت سے زخمی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اورشہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔