یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

رفح میں اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نےغزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں تنظیم سے تعلق رکھنے والی گاڑی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس واقعے میں اقوام متحدہ کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جب کہ غزہ میں میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو جان بوجھ کو نشانہ بنایا۔

امریکی سینیٹرکا غزہ میں ایٹمی حملے کا مطالبہ اخلاقی دیوالیہ پن:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے چونکا دینے والے بیانات جن میں اس نے غزہ پر فسطائی قابض اسرائیلی ریاست کو جوہری بم سے حملہ کرنے کی تجویز دی تھیک امریکی قیادت کے اخلاقی دیوالیہ پن کی گہرائی کا ثبوت ہے۔

غزہ میں قتل وغارت گری، شہدا کی تعداد 35 ہزار ،79 ہزار زخمی ہوچکے

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 7 اجتماعی قتل عام کیے جن میں 57 شہری شہید اور 82 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو غزہ کے ٹوٹے پھوٹے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

غزہ میں وزارت صحت کی صحت کے نظام کی تباہی کی دوبارہ وارننگ

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے امداد اور ایندھن کی سپلائی کے داخلے کے لیے اسرائیلی فورسز کی جانب سے سرحدی گذرگاہوں کی مسلسل بندش کی روشنی میں پٹی میں صحت کے نظام کے "تباہ" ہونے کےخطرات پر دوبارہ تنبیہ کی ہے۔

ڈیموکرٹیک فرنٹ کے سینیر رہ نما اسرائیلی حملے میں شہید

فلسطین کے جمہوری محاذ برائےآزادی فلسطین کے سیاسی بیورو کے رکن طلال ابو ظریفہ کو اتوار کی شام صہیونی قابض فوج کی جانب سے جنوبی غزہ کی الصبرہ محلے میں ایک فضائی حملے میں شہید کردیا۔

عالمی برادری رفح میں انسانی المیہ روکنے کے لیے حرکت میں آئے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رفح پراسرائیلی فوج کی مجرمانہ جارحیت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی المیے کی روک تھام کے لیے فوری حرکت میں آئے۔

غزہ میں جاری صہیونی جارحیت، شہداء کی تعداد 34971 ہوگئی۔:وزارت صحت

غزہ کی وزارتِ صحت نے ہفتے کو بتایا کہ سات اکتوبر سے اب تک حماس-اسرائیل جنگ میں فلسطینی علاقے میں کم از کم 34971 فلسطینی ہو چکے ہیں۔

رفح پر حملہ پکنک نہیں،غزہ ہمیشہ حملہ آوروں کا قبرستان رہے گا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کےحوالے سے ثالث ممالک کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز پرمثبت انداز میں جواب دیا ہے اور ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لیے ضروری لچک کا مظاہرہ کیا جس سے ایک مستقل جنگ بندی ہو، جامع انخلاء، پوری غزہ کی پٹی سے دشمن کی افواج اور بے گھر ہونے والوں کی مکمل آزادی کے ساتھ واپسی اور ایک سنجیدہ اور حقیقی معاہدے کے ذریعے قیدیوں کے تبادلے تک پہنچنا ہے۔

غزہ میں صحت کا نظام تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے:عالمی ادارہ صحت ٓ

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر رفح اور کارم ابو سالم کراسنگ کی بندش کے بعد ایندھن کا بہاؤ رک گیا تو غزہ کی پٹی میں صحت کا نظام "مکمل طور پر تباہ" ہو جائے گا۔

اسرائیلی فوج نے نقل مکانی کرنے والے خاندان کے12 افراد شہید کردیے

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں کی گئی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ 4 دسمبر 2023 کو بغیرکسی جواز یا خطرےکے براہ راست اور جان بوجھ کراسرائیلی بمباری میں نقل مکانی کرنے والےایک ہی خاندان کے 12 شہری شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے تھے۔